شمالی بھارت

پریمی جوڑے کی برسرعام پٹائی، سوشل میڈیا ویڈیو وائرل

بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے پیر کے روز وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے ایک جوڑے کو سرعام کوڑے مارنے سے متعلق رپورٹ طلب کی ہے۔

کلکتہ : بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے پیر کے روز وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے ایک جوڑے کو سرعام کوڑے مارنے سے متعلق رپورٹ طلب کی ہے۔

متعلقہ خبریں
نئے فوجداری قوانین کا جائزہ لینے کمیٹی کی تشکیل۔ حکومت مغربی بنگال کا اقدام
خلیج بنگال میں ہوا کا دباؤ کم ،طوفان میں تبدیل ،کئی اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری
سندیش کھالی میں کیمپ آفس قائم کرنے سی بی آئی کا فیصلہ
فلم دی کیرالا اسٹوری: حکومت مغربی بنگال کے امتناع پرسپریم کورٹ کا حکم التواء
شرپسندوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا:ممتا بنرجی

راج بھون کے مطابق بوس نے اس واقعہ پر ناراضگی ظاہر کی ہے اور اس کو وحشیانہ قرار دیا ہے۔ایک ویڈیو میںترنمول کانگریس لیڈر کو ایک پریمی جوڑے کے ساتھ مارپیٹ کرتے ہوئے دیکھا جارہا ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ مرد اور عورت کو اس وقت تک مارا پیٹا جا رہا ہے جب تک کہ وہ اپنے ہوش و حواس سےکھونہیں جاتے ہیں ۔

تجمل کو اتوار کی سہ پہر گرفتار کرلیا گیا کیونکہ حملہ کی ویڈیو بڑے پیمانے پر شیئر کی گئی اور مقامی پولیس نے از خود شکایت درج کرائی تھی۔مقامی ترنمول کانگریس کے حمیدالرحمٰن نے اس واقعہ پر معافی مانگی ہے۔ رحمن اور ضلع ترنمول کے صدر کنہیالال اگروال دونوں نے اس واقعہ سے خود کو الگ کر لیا ہے۔

حمید الرحمن نے کہا کہ سالیشی سبھا [کمیونٹی میٹنگ] اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے بلائی گئی تھی۔ لیکن وہاں جو کچھ ہوا وہ ظلم و تشددکے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ ہم نے ان لوگوں کی سرزنش کی ہے جنہوں نے ایسی حرکت کی ہے۔ترنملو کانگریس کے لیڈر اگروال نے کہا کہ تجمل کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ریاست کی اہم اپوزیشن، بی جے پی کے ساتھ ساتھ سی پی ایم نے اس واقعہ پر ممتا بنرجی حکومت کو نشانہ بنایا۔چوپڑا کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ریاستی انتظامیہ نے ریاست بھر میں سڑکوں سے تجاوزات ہٹانے کے لیے بلڈوزر مہم چلائی تھی۔ جمعہ اور اتوار کے درمیان کلکتہ میں دو سمیت لنچنگ کے کم از کم تین واقعات رونما ہوئے ہیں۔

بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے پیر کو کہا کہ چوپڑا میں جس طرح کا تشدد دیکھا گیا ہے وہ صرف تھیوکریسیوں میں موجود ہے اور ممتا بنرجی کے دور میں بنگال کی خواتین محفوظ نہیں ہے۔نڈا نے لکھا ہے کہ ’’مغربی بنگال سے ایک ہولناک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ بربریت کی یاد دلا رہی ہے جو صرف تھیوکریسی میں موجود ہیں۔سندیش کھالی کے بعد چوپڑا کا یہ واقعہ بتاتا ہے کہ بنگال کی خواتین محفوظ نہیں ہے۔

ریاستی اسمبلی کے احاطے میں بی جے پی کی خواتین ممبران اسمبلی اگنی مترا پال، چندنا بوری، سمیتا سنہا اور شیکھا چٹرجی احتجاج پر بیٹھ گئیں ۔قائد حزب اختلاف شوبھندو ادھیکاری نے لکھاکہ ترنمول کانگریس کے ذریعہ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی مغربی بنگال کی ایک خاتون کے ساتھ مارپیٹ کی گئی ہے۔اسی طرح کوچ بہار میں بھی ترنمول کانگرس کے غنڈوں نے بی جے پی سے وابستہ ہونے کی وجہ سے ایک خاتون کے کپڑے اتارے، چھیڑ چھاڑ کی اور اس کے ساتھ مارپیٹ کی ہے۔

سی پی ایم کے ریاستی سکریٹری محمد سلیم نے اتوار کو دو ویڈیوز کے ساتھ اپنے ہینڈل پر دو پوسٹس شیئر کئے ہیں۔ پہلے میں جوڑے کو کوڑے مارتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے، جبکہ دوسرے میں مرکزی ملزم سر اونچا کر کے اندر آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کینگرو کورٹ کی طرح یہاں فیصلہ کیا گیا ہے۔ممتا بنرجی انصاف پر بلڈوزر چلائی جارہی ہیں ۔ مغربی بنگال پولیس کی نگرانی میں چوپڑا کا واقعہ پیش آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو خاتون پر بے رحمی سے حملہ کر رہا ہے وہ ترنمو ل کانگریس کی لیڈر ہے اور ی کامریڈ منصور عالم کے قتل کا مرکزی ملزم بھی ہے۔ قاتل بدستور فرار ہے۔