آندھراپردیش

دوبارہ سرمایہ کاری کرنے لولو گروپ رضا مند

ابوظہبی کا لولو گروپ انٹرنیشنل جو ایک متنوع فرم ہے، جس نے سابق وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے دور حکومت میں ریاست سے چلی گئی تھی اور کبھی آندھرا پردیش واپس نہ آنے کا عہد کیا تھا، نے اپنے موقف میں تبدیلی لاتے ہوئے آندھرا پردیش میں اب سرمایہ کاری کیلئے بے چین ہے۔

امراوتی: ابوظہبی کا لولو گروپ انٹرنیشنل جو ایک متنوع فرم ہے، جس نے سابق وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے دور حکومت میں ریاست سے چلی گئی تھی اور کبھی آندھرا پردیش واپس نہ آنے کا عہد کیا تھا، نے اپنے موقف میں تبدیلی لاتے ہوئے آندھرا پردیش میں اب سرمایہ کاری کیلئے بے چین ہے۔

متعلقہ خبریں
اے پی میں صنعتی ترقی کیلئے مشاورتی فورم تشکیل، جی او جاری
چیف منسٹر ریونت ریڈی بدمعاش بی جے پی ایم پی ای راجندر کا الزام
سل مینوفیکچرنگ یونٹ میں 8ہزار کروڑ کی سرمایہ لگانے گودی انڈیا کا اعلان
جگن کے دور میں مائننگ اسکام، سی بی آئی تحقیقات ناگزیر، بڑی مچھلیوں کو پکڑنے شرمیلا کا زور
شرح نمو 2.4 ٹریلین ڈالر نشانہ کی تکمیل، عوام سے تجاویز طلب: چیف منسٹر نائیڈؤ

چیف منسٹر جگن کی زیر قیادت سابق وائی ایس آر سی پی کی حکومت کی جانب سے منظورہ زمین منسوخ کرنے کے بعد2019 میں کمپنی نے کہا تھا کہ وہ کبھی آندھرا پردیش میں سرمایہ کاری نہیں کرے گی۔2014 سے 2019 کے دوران ریاست میں برسر اقتدار ٹی ڈی پی حکومت کے ساتھ بندرگاہی شہر وشاکھا پٹنم میں لولو گروپ انٹر نیشنل نے ریاست میں انٹرنیشنل کنونشن سنٹر، شاپنگ مال، اور ایک لگژی ہوٹل تعمیر کرنے کا معاہدہ کیا تھا اور2200 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے کی حامی بھر ی تھی۔

مگر یہ معاہدہ ادھورا رہ گیا۔مگر حکومت کی تبدیلی کے بعد ہفتہ کے روز، امراوتی میں لولو گروپ انٹرنیشنل کے صدر نشین وایم ڈی ایم اے یوسف علی نے چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی۔

چیف منسٹر نائیڈو نے کہا کہ وہ صدرنشین وایم ڈی لولو گروپ ایم اے یوسف علی کا آندھرا پردیش میں دوبارہ واپسی کا گرمجوشی کے ساتھ خیرمقدم کرتے ہیں ہم نے ویزاگ میں ایک مال اور ملٹی پیلکس، وجئے واڑہ اور تروپتی میں ہائپر مارکٹ اور ملٹی پیلکس کی تعمیر کے منصوبہ پر بات چیت کی۔

نائیڈؤ نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ چیف منسٹر اور یوسف علی کے درمیان بات چیت کی اہم خصوصیت ریاست میں فوڈ پراسسنگ سیکٹر رہی۔ حکومت آندھرا پردیش ممکنہ تعاون اور مدد کرے گی۔ لولو گروپ، مشرقی وسطیٰ میں ایک اہم پلیر ہے جس کا سالانہ ٹرن اوور8بلین امریکی ڈالر ہے اور اس کے ملازمین کی تعداد70ہزار ہے۔

کمپنی نے ہائپر مارکٹس، شاپنگ مالس، امپورٹ اینڈ ڈسٹری بیوشن، ٹریڈنگ، شپنگ، آئی ٹی اور دیگر شعبہ جات میں دلچسپی دکھائی ہے۔

a3w
a3w