تعلیم و روزگار

ایم اے عربی جامعہ عثمانیہ میں داخلوں کا آغاز

یونیورسٹی پریس نوٹ کے مطابق ایم اے (عربی) انٹرنس کے لئے آن لائن درخواست فارمس داخل کرنے کی آخری تاریخ 17 / جون 2024 مقرر کی گئی ہے۔www.ouadmissions.com مذکورہ لنکس کو استعمال کرتے ہوئے طلبا وطالبات آن لائن اپنے فار مس داخل کر سکتے ہیں۔

حیدرآباد: یونیورسٹی پریس نوٹ کے مطابق ایم اے (عربی) انٹرنس کے لئے آن لائن درخواست فارمس داخل کرنے کی آخری تاریخ 17 / جون 2024 مقرر کی گئی ہے۔www.ouadmissions.com مذکورہ لنکس کو استعمال کرتے ہوئے طلبا وطالبات آن لائن اپنے فار مس داخل کر سکتے ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جامعہ عثمانیہ کا شمار تلنگانہ اسٹیٹ کی سب سے معروف اسٹیٹ یونیور سیٹیزمیں سے ہوتا ہے جہاں اعلیٰ تعلیم کو جاری رکھنا ہر طالب علم کا خواب ہوتا ہے۔

اسی کے شعبہ عربی کا شمار ہندوستان کے دیگر بڑے شعبہ جات میں ہوتا ہے جس کو یونیورسٹی گرانٹس کمیشن(یوجی سی) کی جانب سے خصوصی موقف حاصل ہے۔

یوجی سی کے مالی تعاون سے نہایت عصری لینگویج لیاب و عصری ادب سے لیس لائبریری اور ڈیجیٹل کلاس رومس طلبہ کے استفادہ کے لئے قائم کئے گئے ہیں۔

شعبہ عربی کے اعلیٰ تعلیمی معیار کی بدولت ہندوستان بھر کے کئی طلبا و طالبات شعبہ عربی جامعہ عثمانیہ کا رخ کرتے ہیں جہاں کہ روزگار سے مربوط جدید تعلیمی نصاب نافذ العمل ہے جس کی آج کے دور میں بڑی اہمیت وافادیت ہے۔

یہی وجہ ہے کہ شعبہ عربی کے فارغین عربی و انگریزی میں قابلیت کی بناء پر بین الاقوامی کمپنیوں میں بحیثیت مترجم قابل قدر مشاہرہ پر خدمات انجام دے رہے ہیں جن میں چند قابل ذکر کمپنیاں Infosys, Google, Genpact Facebook, Amazon, Accentureوغیرہ شامل ہیں جہاں شعبہ کے فارغین اعلیٰ مناصب پر فائز ہیں۔

وہ طلبہ جو بی اے، بی ایس سی، بی کام (زبان دوم عربی)، بی اے لینگویجیس یا جامعہ نظامیہ سے امتحان فاضل کامیاب کر چکے ہوں یا سال آخر کا امتحان لکھ چکے ہوں، آن لائن فارم داخل کرنے کے اہل ہیں۔ خواہشمند طلبہ شعبہ عربی سے راست یا بذریعہ موبائل 9908848089 / 8297764989 پر رابطہ کر کے مزید تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔

a3w
a3w