شمالی بھارت

مودی نے بہار کی بے عزتی کی:ملیکارجن کھرگے

کانگریس صدر نے کہا کہ وزیراعظم مودی خود کو تیس مار خان سمجھتے ہیں۔ وہ غلط تاثر میں جی رہے ہیں۔ جنتا حقیقی تیس مارخان ہوتی ہے۔ وزیراعظم آمر ہیں۔ اگر وہ تیسری مرتبہ وزیراعظم بنیں تو لوگوں کو کچھ بھی نہیں کہنے دیاجائے گا۔

سہسرام(بہار): کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے نے اتوار کے دن وزیراعظم نریندرمودی کو اپوزیشن کے خلاف ان کے مجرا والے ریمارک پر نشانہئ تنقید بنایا اور کہا کہ وزیراعظم نے یہ ریمارک کرتے ہوئے بہار کی بے عزتی کی۔

متعلقہ خبریں
حکومت NEET امتحان میں دھاندلی کی جامع تحقیقات کرے: کھڑگے-پرینکا
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
ملک کی جمہوری نوعیت کو بڑھانے کے لئے سخت محنت کرنے کی ضرورت : نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
انتخابی مہم میں مودی نے 421 مرتبہ مندر۔مسجد کا ذکر کیا : کھرگے (ویڈیو)

 حلقہ لوک سبھا سہسرام میں کانگریس قائد اور مہاگٹھ بندھن امیدوار منوج کمار کی تائید میں ریالی سے خطاب میں کھرگے نے کہا کہ وزیراعظم نے جمعہ کے دن بہار میں ایک الیکشن ریالی میں اپوزیشن قائدین کیلئے ’مجرا‘ کا استعمال کیا۔ مودی جی نے یہ لفظ استعمال کرتے ہوئے بہار کی بے عزتی کی۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ یہاں مجرا ہوتا ہے۔

 یہ بہار اور اس کے رائے دہندوں کی بے عزتی ہے۔ کانگریس صدر نے کہا کہ وزیراعظم مودی خود کو تیس مار خان سمجھتے ہیں۔ وہ غلط تاثر میں جی رہے ہیں۔ جنتا حقیقی تیس مارخان ہوتی ہے۔ وزیراعظم آمر ہیں۔ اگر وہ تیسری مرتبہ وزیراعظم بنیں تو لوگوں کو کچھ بھی نہیں کہنے دیاجائے گا۔

کانگریس صدر نے کہا کہ یہ الیکشن بنیادی طور پر عوام بہ مقابلہ مودی ہے‘ راہول بہ مقابلہ مودی نہیں ہے۔ کانگریس صدر نے کہا کہ وہ بحیثیت وزیراعظم نریندرمودی کا احترام کرتے ہیں لیکن اپوزیشن قائدین کی عزت نہیں کرتے۔

کھرگے نے الزام عائد کیاکہ وزیراعظم مودی امیروں کو گلے لگاتے ہیں‘غریبوں کو نہیں۔ سہسرام‘نالندہ‘ پٹنہ صاحب‘ پاٹلی پتر‘ آرہ‘ بکسر‘ کراکٹ اور جہان آباد لوک سبھا حلقوں میں یکم جون کو پولنگ ہوگی۔

a3w
a3w