شمالی بھارت

ایم اے بے بی، سی پی آئی ایم جنرل سکریٹری منتخب

کیرالا کے سابق وزیر ایم اے بے بی یہاں اتوار کے دن 24ویں پارٹی کانگریس میں سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری منتخب ہوئے۔

مدورائی (پی ٹی آئی) کیرالا کے سابق وزیر ایم اے بے بی یہاں اتوار کے دن 24ویں پارٹی کانگریس میں سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری منتخب ہوئے۔

پارٹی کے بعض قائدین نے آل انڈیا کسان سبھا کے صدر اشوک دھاؤلے کی تائید کی۔

ایم اے بے بی 1986ء تا1998ء رکن راجیہ سبھا رہے۔ وہ 2012ء سے سی پی آئی (ایم) کے اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارہ پولیٹ بیورو کے رکن ہیں۔

گزشتہ برس سیتارام یچوری کی موت کے بعد سے پارٹی جنرل سکریٹری کا عہدہ خالی تھا۔