ایشیاء

مالدیپ سے ہندوستانی فوج کو نکل جانے نو منتخب صدر ڈاکٹر محمد معیزو کا حکم

مالدیپ کے صدر نے اپنے بیان میں کہاکہ وہ اپنی سرزمین پر کسی غیرملکی فوج کو برداشت نہیں کریں گے۔ اُنہوں نے تمام ہندوستانی فوجیوں کو فوری طور پر واپس جانے کا حکم دے دیا ہے۔

مالے: مالدیپ کے نومنتخب صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے ہندوستانی فوج کو ملک سے نکل جانے کا حکم دے دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مالدیپ کے نومنتخب صدر نے انتخابات میں کامیابی کے چند روز بعد ہندوستانی سفیر سے ملاقات میں ہندوستانی فوج کو واپس بھیجنے کا حکم دیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے انتخابات
خواتین تحفظات بل کو صدرجمہوریہ کی منظوری
اسلام کیخلاف سازشیں قدیم طریقہ کار‘ ناامید نہ ہونے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کا مشورہ
بی جے پی میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہے: بنڈی سنجے
عصمت ریزی کے مجرم کی درخواست رحم مسترد

مالدیپ کے صدر نے اپنے بیان میں کہاکہ وہ  اپنی سرزمین پر کسی غیرملکی فوج کو برداشت نہیں کریں گے۔ اُنہوں نے تمام ہندوستانی فوجیوں کو فوری طور پر واپس جانے کا حکم دے دیا ہے۔ ہندوستانی فوج کی موجودگی مالدیپ کو خطرہ میں ڈال سکتی ہے۔ صدرمعیزو نےکہاکہ میں مالدیپ کے عوام سے ہندوستانی فوج کو واپس بھیجنے کا وعدہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ ہندوستان نے فروری 2021 میں ایک متنازعہ معاہدہ کے تحت مالدیپ میں اپنی فوج تعینات کی تھی۔ مالدیپ کی فورسز کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں موجود ہندوستانی طیارے مالدیپ کی جاسوسی کیلئے استعمال کیے جاتے ہیں۔

a3w
a3w