مشرق وسطیٰ

الاحساء کھجورمیلہ، کھجوروں کی فروخت میں 33 فیصد اضافہ

اس فیسٹیول میں موجودہ مدت کے دوران زائرین کی غیر معمولی تعداد دیکھنے کو مل رہی ہے، کیونکہ یہ رمضان کے قریب آنے والے مہینے کے علاوہ دوسرے سمسٹر کی تعطیلات کے عرصے میں منعقد ہو رہا ہے۔

ریاض: سعودی عرب کے علاقے الاحسا میں رواں سال منعقد ہونے والے کھجور میلے کھجوروں کی فروخت میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 33 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں
آسٹریلیا ونڈے کی نمبر ایک ٹیم بن گئی
جمعتہ الوداع: احساس اور عبادت کا دن – مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
رمضان المبارک میں صدقات، خیرات اور محاسبہ نفس: ایک روحانی سفرتحریر: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق اس فیسٹیول میں موجودہ مدت کے دوران زائرین کی غیر معمولی تعداد دیکھنے کو مل رہی ہے، کیونکہ یہ رمضان کے قریب آنے والے مہینے کے علاوہ دوسرے سمسٹر کی تعطیلات کے عرصے میں منعقد ہو رہا ہے۔

الاحساء ڈیٹس فیسٹیول کا اہتمام الاحساء میونسپلٹی نے متعدد شراکت داروں کے ساتھ کیا ہے۔ اس میں کئی پرکشش ایونٹس اور متعدد انٹرایکٹو سرگرمیاں شامل ہیں۔

مشرقی علاقے کے گورنر شہزادہ سعود بن نائف بن عبدالعزیز نے الاحساء کے تیار کردہ کھجوروں کے مارکیٹنگ فیسٹیول کو دو ہفتوں کے لیے بڑھانے کی ہدایت کی تھی۔ میلے میں توسیع اسے وزٹ کرنے، الاحساء اور بیرون ملک سے آنے والے زائرین کی بڑی تعداد میں اضافے کی وجہ سے کی گئی تھی۔