ایشیاء

اسرائیلی فوج کی فائرنگ ، 15 سالہ فلسطینی لڑکا شہید

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ محمد ندال سلیم کو قابض اسرائیلی فوجیوں نے پشت پر گولی مارا جس سے وہ موقع پر شہید ہوگیا تاہم زخمی ایک بچے کی حالت تشویشناک ہے۔

رملہ: مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 15 سالہ فلسطینی لڑکا شہید ہوگیا۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بربریت کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے 15 سالہ لڑکے کے پتھر مارنے پر صیہونی فورسز نے محمد ندال سلیم کو گولیوں سے چھنی کر دیا۔

متعلقہ خبریں
شادی کی تقریب میں خاتون کی ہوائی فائرنگ، دلچسپ ویڈیو
اسرائیلی فوجی حماس کے سامنے بری طرح ناکام : امریکی انٹلیجنس
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
غزہ پر اسرائیلی بربریت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک
عمران خان کیخلاف قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ درج

فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے جمعرات کو مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک 15 سالہ فلسطینی کو گولی مار کر شہید جبکہ 2 بچوں کو شدید زخمی کر دیا۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ محمد ندال سلیم کو قابض اسرائیلی فوجیوں نے پشت پر گولی مارا جس سے وہ موقع پر شہید ہوگیا تاہم زخمی ایک بچے کی حالت تشویشناک ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ 2023 کے آغاز سے اب تک فائرنگ اور تلاشی کے دوران کم از کم 66 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔