شمالی بھارت

ویڈیو: مدھیہ پردیش میں راجه سنگھ کی اشتعال انگیز تقریر، مسلمانوں پر ”ہم دو، ہمارے پچاس“ اسکیم پر عمل کرنے کا الزام

مدھیہ پردیش بی جے پی لیڈر کی اشتعال انگیز تقریر، مسلمانوں پر ”ہم دو، ہمارے پچاس“ اسکیم پر عمل کرنے کا الزام

دھر(مدھیہ پردیش): بی جے پی لیڈر ٹی راجہ سنگھ نے منگل کے روز دھر میں مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہوئے ایک متنازعہ تقریر کی جس پر سوشل میڈیا پر کافی تنقیدیں کی جارہی ہیں۔ یہ تقریر ایک ویڈیو میں ریکارڈ کرلی گئی اور اسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر گشت کرایا گیا۔

متعلقہ خبریں
مجلس کو ختم کرنے کا الزام: اکبر الدین اویسی
کنگنا رناوت نے 2سال بعد ورک آؤٹ شروع کیا ، ویڈیو وائرل
ریسلرس کے خلاف نفرت انگیز تقریر کیس
لڑکی کا برہنہ ویڈیو تیار کرنے پر کوچنگ انسٹیٹیوٹ کے مالک کے خلاف کیس درج

یہ ویڈیو ایکس پر پوسٹ کیا گیا جس میں ہجوم کو تقریر کے جواب میں جئے شری رام کے نعرے لگاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ تقریر کے دوران سنگھ نے کہا کہ ہندو لوگ خاندانی منصوبہ بندی کی اسکیم ”ہم دو، ہمارے دو“ کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے اس کا تقابل مسلمانوں کی مبینہ نئی اسکیم ”ہم دو، ہمارے پچاس“ کے ساتھ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سروے میں آبادیاتی تبدیلیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ہندوؤں کی آبادی میں 8 فیصد کی کمی اور مسلمانوں کی آبادی میں 43 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے جو ایک بڑے مسئلہ کا حصہ ہے۔

چندرشیکھر آزاد کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنگھ نے مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز تبصرہ کیا۔ انہوں نے مسلمانوں کی عبادت گاہوں پر حملے کرنے کے لئے اکسایا۔ انہوں نے رام مندر اور دھر بھوج شالہ مندر کا تذکرہ کیا اور کہا کہ بھوج شالہ پر لگا ہوا داغ جلد ہی مٹایا جاسکتا ہے۔

سنگھ نے اس امید کا اظہار کیا کہ چیف منسٹر ہائی کورٹ میں بھوج شالہ کیس جیتنے میں ان کی کوششوں میں مدد کریں گے۔ سنگھ کی تقریر میں ہندوؤں اور مسلمانوں کے تعلقات کے بارے میں بھی متنازعہ باتیں شامل تھیں۔ انہوں نے ذبیحہ گاؤ اور لوجہاد جیسے حساس مسائل اٹھائے۔

سنگھ نے دعویٰ کیا کہ مسلمان لوگ بچوں کی پیدائش کے لئے ہندو عورتوں کا استحصال کرتے ہیں۔ اگر وہ ایسا کرنے سے انکار کرتی ہیں تو انہیں ہلاک کردیا جاتا ہے۔

a3w
a3w