شمالی بھارت

مدھیہ پردیش رکن اسمبلی کی بیوی کے ساتھ مستعفی ہوجانے کی دھمکی

چیف منسٹر مدھیہ پردیش موہن یادو کی کابینہ کے ایک وزیر ناگرسنگھ چوہان نے مستعفی ہوجانے کی دھمکی دی ہے۔ وجہ یہ ہے کہ انہیں اتوار کے روز وزارت جنگلات و ماحولیات سے محروم کردیا گیا

بھوپال: چیف منسٹر مدھیہ پردیش موہن یادو کی کابینہ کے ایک وزیر ناگرسنگھ چوہان نے مستعفی ہوجانے کی دھمکی دی ہے۔ وجہ یہ ہے کہ انہیں اتوار کے روز وزارت جنگلات و ماحولیات سے محروم کردیا گیا اور یہ ذمہ داری رام نِواس راوت کے حوالے کی گئی جو کانگریس سے علحدگی اختیار کرتے ہوئے بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔

چوہان نے جو گزشتہ 25 سال سے بی جے پی کے وفادار رکن ہیں انہوں نے کھل کر اپنی شکایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے حالیہ اقدامات نہ صرف شخصی طور پر ان کے لئے قبائیلی برادری کے لئے ایک دھکا ثابت ہوئے ہیں جس کے وہ نمائندہ ہیں۔

سابق چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان کے وفادار چوہان نے یہ بھی اشارہ دیا کہ ان کی بیوی انیتاناگرسنگھ چوہان بھی استعفیٰ دے دے گی جو رتلام کی رکن پارلیمنٹ ہے۔

چوہان نے کہا کہ میں گزشتہ 25 سال سے بی جے پی کے لئے کام کررہا ہوں لیکن آج تک ایسا نہیں ہوا کہ پارٹی کارکنوں کی بات نہ سنی گئی ہو۔ یہ نہ صرف میری توہین ہے بلکہ ریاست کے قبائیلی عوام کی بھی توہین ہے۔

a3w
a3w