حیدرآباد
ٹرینڈنگ

ریلز بنانے کا جنون، اسٹنٹ کے دوران حیات نگر کا نوجوان ہلاک  (ویڈیو وائرل)

اسٹنٹ کے دوران اس کی بائک حادثہ کا شکار ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ نوجوان، اسپورٹس بائک پر انسٹا گرام ریلز کیلئے اسٹنٹ کررہا تھا ک ہے یہ بائک، اس کے قابو سے باہر ہوگئی اور یہ دونوں گرپڑے جس کے سبب نوجوان اور اس کا دوست دونوں شدید زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: انسٹاگرام ریلز بنانے کے جنون نے ایک نوجوان کی جان لے لی جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ شہر حیدرآباد کے نواحی علاقہ حیات نگر میں پیش آیا۔ پولیس نے اتوار کے روز یہ بات کہی۔ رچہ کنڈا پولیس کمشنریٹ کے حیات نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں پدا عنبر پیٹ کے قریب قومی شاہراہ پر ایک نوجوان، موٹر بائک پر اسٹنٹ کررہا تھا جبکہ اس بائک کی پچھلی نشست پر اس کا دوست بیٹھا ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں
آوارہ کتوں کے حملہ میں لڑکے کی ہلاکت کی تحقیقات کی ہدایت
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
راجیو گاندھی ڈے اینڈ نائٹ لیگ کی کل افتتاحی تقریب
شمس آباد ہائی وے پر سڑک حادثہ،ماں بیٹا ہلاک
ماہنامہ آجکل کے سابق مدیر شہباز حسین کا مختصر علالت کے بعد انتقال

 اسٹنٹ کے دوران اس کی بائک حادثہ کا شکار ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ نوجوان، اسپورٹس بائک پر انسٹا گرام ریلز کیلئے اسٹنٹ کررہا تھا ک ہے یہ بائک، اس کے قابو سے باہر ہوگئی اور یہ دونوں گرپڑے جس کے سبب نوجوان اور اس کا دوست دونوں شدید زخمی ہوگئے۔

 جنہیں ایک خانگی ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا۔ شدید زخمی شیوا جو ہیلمٹ پہننے بغیر بائک کے بیچھے بیٹھا ہوا تھا۔ اتوار کے روز زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ بارش کی وجہ سے سڑک گیلی تھی شبہ کیا جارہا ہے کہ گیلی سڑک کی وجہ سے بائک پھسل گئی اور یہ حادثہ پیش آیا۔

حیدرآباد اور اس کے قرب وجوار کی مین سڑکوں پر نوجوانوں کی بڑی تعداد بائکس پر اس طرح کے اسٹنٹ کرتے ہوئے دکھائی دیتی ہے۔ چند توسنسنی پیدا کرنے کیلئے اسٹنٹ نہیں کرتے بلکہ وہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کیلئے اسٹنٹ کرتے ہیں تاکہ انٹرنیٹ صارفین سے زیادہ سے زیادہ لائک حاصل کرسکیں۔

 آئی ٹی کاریڈور اور شہر کی دیگر سڑکوں پر بائکس پر اسٹنٹ کرنا عام ہوگیا ہے۔ ہائی ٹیک سٹی، گچی باؤلی اور آئی ٹی کاریڈور کے دیگر مقامات پر راتوں میں بائک اسٹنٹ عام ہوگیا ہے۔ شہر کے قلب حسین ساگر پر نوجوان، بائک ریسنگ کرتے رہتے ہیں۔

 تینوں پولیس کمشنر کی وارننگ اور کارروائی کے باوجود مسئلہ ہنوز برقرار ہے۔ بائک اسٹنٹ اور ریسنگ کے جنون سے سڑکوں سے گزر نے والے دیگر افراد کی جانوں کو خطرات لاحق ہوچکے ہیں۔

a3w
a3w