شمالی بھارت

وسیم رضوی کو 2 ستمبر کو خودسپرد ہوجانے کی ہدایت

جسٹس اجئے رستوگی اور جسٹس بی وی ناگارتنا پر مشتمل بنچ نے میڈیکل بنیاد پر دی گئی ضمانت میں توسیع سے انکار کردیا اور کہا کہ ملزم کی درخواست مستقل ضمانت کی سماعت 9 ستمبر کو ہوگی۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کے دن وسیم رضوی عرف جتیندر نارائن تیاگی کو جو ہری دوار دھرم سنسد کیس کا ملزم ہے‘ 2 ستمبر کو سرینڈر ہوجانے کی ہدایت دی ہے۔ یہ کیس مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کا ہے۔

تیاگی جس کا سابقہ نام وسیم رضوی ہے‘ فی الحال علاج معالجہ کے لئے ضمانت پر رہا ہے۔

جسٹس اجئے رستوگی اور جسٹس بی وی ناگارتنا پر مشتمل بنچ نے میڈیکل بنیاد پر دی گئی ضمانت میں توسیع سے انکار کردیا اور کہا کہ ملزم کی درخواست مستقل ضمانت کی سماعت 9 ستمبر کو ہوگی۔

بنچ نے تیاگی کے وکیل سے کہا کہ ریلیف دینے کی کوئی وجہ نہیں۔کئی کیسس زیرالتوا ہیں۔ اپنے موکل سے کہیں کہ وہ خود کو قانون کے حوالہ کردے۔

سپریم کورٹ نے 17 مئی کو تیاگی کو 3 ماہ کی عبوری ضمانت میڈیکل بنیاد پر دی تھی اور کہا تھا کہ وہ لکھ کر دے کہ کسی کے بھی خلاف کوئی تقریر نہیں کرے گا۔ الکٹرانک‘ ڈیجیٹل یا سوشل میڈیا میں کوئی بیان بھی نہیں دے گا۔

اتراکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت نہ ملنے پر اس نے جاریہ سال مارچ میں سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔