مہابھارت کے شکونی ماما گوفی پینٹل کا انتقال
گوفی پینٹل گزشتہ کئی دنوں سے علیل تھے اور ممبئی اندھیری کے ایک اسپتال میں داخل تھے۔ گوفی پینٹل نے 1975 میں فلم 'رفوچکر' سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ گوفی پینٹل نے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی تھی۔

ممبئی: ٹی وی سیریل مہابھارت میں شکونی ماما کا کردار ادا کرکے گھر گھر جانے والے اداکار گوفی پینٹل کا انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 78 برس تھی۔
گوفی پینٹل گزشتہ کئی دنوں سے علیل تھے اور ممبئی اندھیری کے ایک اسپتال میں داخل تھے۔ گوفی پینٹل نے 1975 میں فلم ‘رفوچکر’ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ گوفی پینٹل نے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی تھی۔
اپنے بھائی پنٹیل کو دیکھ کر انہوں نے اداکاری کی طرف قدم بڑھایا۔ گوفی پینٹل 1969 میں ممبئی پہنچے۔ انہوں نے ماڈلنگ کی اور کچھ فلموں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی رہے۔ گوفی پینٹل نے ‘سری چیتنیا مہا پربھو’ نامی فلم کی ہدایت کاری بھی کی۔
گوفی پینٹل کو ‘مہابھارت’ میں شکونی ماما کے کردار سے پہچان ملی۔ گوفی پینٹل نے کئی فلموں اور ٹی وی سیریلز میں کام کیا۔
ان کا آخری ٹی وی شو ‘جے کنہیا لال کی’ تھا۔ جن ٹی وی شوز میں گوفی پینٹل نظر آئے ان میں ‘بھارت کا ویر پتر – مہارانا پرتاپ’، ‘مسز کوشک کی پانچ بہوئیں’، ‘کرن سنگینی’ اور ‘کرما پھل داتا شنی’ جیسے نام شامل ہیں۔
فلموں میں گوفی پینٹل نے ‘سہاگ’، ‘دل لگی’، ‘دیس پردیس’، ‘میدان جنگ’، ‘دعوی’، ‘دی ریوینج: گیتا میرا نام’ جیسے پروجیکٹس میں یادگار کردار ادا کیے تھے۔