مہاراشٹرا

مہاراشٹر اسمبلی کے انتخابات نومبر میں کرائے جانے کاامکان

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ "ہم نے مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں اور عہدیداروں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کی،پارٹیوں نے ہمیں کہا کہ دیوالی جیسے تہواروں کو ذہن میں رکھتے ہوئے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کا اعلان کریں۔"

ممبئی: آج یہاں چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ مہاراشٹر اسمبلی کے انتخابات 26 نومبر 2024 سے پہلے ہونے چاہئیں۔ موجودہ اسمبلی کی مدت 26 نومبر 2024 کو ختم ہو رہی ہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) مہاراشٹر میں انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے پہنچے ہیں اور گزشتہ روز انہوں نے سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں ،جس کے دوران ریاست کی ڈی جی پی ریشمی شکلا کے تبادلہ اور فرقہ وارانہ سرگرمیوں کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔

متعلقہ خبریں
طاہر حسین کی درخواست عبوری ضمانت کی 28 جنوری کو سماعت
انتخابی کام کیلئے بینک ملازمین کی کم تعداد کا استعمال کیاجائے
تلنگانہ رعیتولا سمیتی (ٹی آرایس) کا جلد رجسٹریشن کرنے الیکشن کمیشن کو ہدایت
الیکشن کمیشن کا ووٹر آئی ڈی کو آدھار سے جوڑنے کا فیصل کیا ووٹنگ نظام مزید شفاف ہوگا؟
"Excuse me” کہنا پڑا مہنگ ،ماں اور بچہ تشدد کا شکار

ایک پریس کانفرنس کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ "ہم نے مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں اور عہدیداروں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کی،پارٹیوں نے ہمیں کہا کہ دیوالی جیسے تہواروں کو ذہن میں رکھتے ہوئے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کا اعلان کریں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ "مجھے یقین ہے کہ مہاراشٹر جمہوریت کے تہوار میں حصہ جوش وخروش سے حصہ لے گا۔ مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات میں 1,00,186 پولنگ بوتھ ہوں گے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’مہاراشٹر میں کچھ شہری مراکز ایسے ہیں جو ملک میں سب سے کم ووٹنگ فیصد ریکارڈ کر رہے ہیں۔ یہ ووٹرز کا حق ہے کہ وہ جانیں کہ آیا کوئی امیدوار مجرمانہ پس منظر رکھتا ہے۔ فریقین کو بھی آگاہ کرنا چاہیے۔

مسٹر کمار نے دہرایا کہ "مہاراشٹر میں بغیر کسی لالچ کے اسمبلی انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے تمام ہیلی کاپٹروں کی جانچ کی جائے گی۔”

17، اگست کو جموں و کشمیر اور ہریانہ کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے مسٹر کمار نے کہا تھا کہ مہاراشٹر کے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ پچھلی بار مہاراشٹر اور ہریانہ اسمبلی انتخابات ایک ساتھ ہوئے تھے۔ اس وقت جموں و کشمیر کا کوئی عنصر نہیں تھا لیکن اس بار اس سال چار اور اس کے فوراً بعد پانچویں الیکشن ہیں۔ فورسز کی ضرورت پر منحصر ہے، ہم نے دو انتخابات ایک ساتھ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ممبئی اور مہاراشٹر کے دیگر حصوں میں 100 سے زیادہ انسپکٹر سطح کے افسران اور اہم عہدوں پر فائز ریونیو عہدیداروں کی ضرورت کے مطابق تبادلہ نہیں کیا گیا، الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جمعہ کو ریاست کے چیف سکریٹری کو خط لکھ کر وضاحت طلب کی۔

مہاراشٹر کی چیف سکریٹری سجاتا سونک نے کہا کہ پیر تک رپورٹ داخل کر دی جائے گی۔ پیر تک تعمیل کی رپورٹ درج کی جا رہی ہے۔ کچھ محکموں نے جمعرات کو احکامات جاری کیے ہیں،”