مہاراشٹرا

مہاراشٹرا میں تبدیلی مذہب کے خلاف سخت قانون بنے گا۔ بی جے پی کا انتخابی منشور جاری (ویڈیو)

بی جے پی نے اتوار کے دن وعدہ کیا کہ وہ مہاراشٹرا میں تبدیلی مذہب کے خلاف سخت قانون بنائے گی۔ اس نے یہ بھی تیقن دیا کہ انڈسٹری کی ضرورتوں کے مطابق ٹریننگ کے لئے ہنرمندوں کی مردم شماری کرائی جائے گی۔

ممبئی (پی ٹی آئی) بی جے پی نے اتوار کے دن وعدہ کیا کہ وہ مہاراشٹرا میں تبدیلی مذہب کے خلاف سخت قانون بنائے گی۔ اس نے یہ بھی تیقن دیا کہ انڈسٹری کی ضرورتوں کے مطابق ٹریننگ کے لئے ہنرمندوں کی مردم شماری کرائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
مودی یا امیت شاہ کے ہاتھوں انتخابی منشور کی اجرائی متوقع
بیروزگار اہل نوجوانوں کیلئے بیرون ملک ملازمتوں کا موقع
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)
مہاراشٹرا اسٹیٹ اِسکلس یونیورسٹی رتن ٹاٹا سے موسوم
اُدھو ٹھاکرے ہسپتال میں داخل

کم آمدنی والے کمبوں کو مفت راشن ملے گا۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ممبئی میں 25نکاتی ’سنکلپ پتر2024ء“ جاری کیا۔ اِس میں کہا گیا کہ مہایوتی حکومت نے جو لڑکی، بہن یوجنا شروع کی تھی، اس کے تحت مالی امداد کو ماہانہ 1500 روپے سے بڑھاکر 2100 روپے کردیا جائے گا۔

بی جے پی نے 20نومبر کے ریاستی اسمبلی الیکشن کے لئے جاری اپنے منشور میں روزگار کے 25لاکھ مواقع پیدا کرنے کا بھی وعدہ کیا۔ اس نے تیقن دیا کہ 10 لاکھ طلبہ کو ماہانہ 10 ہزار روپے اسٹیفنڈ ملے گا۔ برسراقتدار مہایوتی بی جے پی، چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے کی شیوسینا اور ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار کی این سی پی پر مشتمل ہے۔

بی جے پی کے انتخابی منشور میں وعدہ کیا گیا کہ دھرم پریورتن کے خلاف سخت قانون لایا جائے گا۔ ہنرمندوں کی مردم شماری کے ذریعہ انڈسٹری کی ضروریات کا پتہ چلایا جائے گا اور جہاں بھی ضروری ہو اسکل ٹریننگ اَپ گریڈ کی جائے گی۔ اکشے اَن یوجنا کے تحت کم آمدنی والے کنبوں کو ہر ماہ پی ڈی ایس کے ذریعہ مفت غذائی اشیاء ملیں گی۔

بی جے پی نے ریاست کو اڈوانسڈ ربوٹیک اینڈ آرٹیفیشل انٹلیجنس ٹریننگ ہب بنانے کا بھی وعدہ کیا۔ پارٹی نے 2007ء تک 50لاکھ لکھ پتی دیدیا ں وجود میں لانے کا وعدہ کیا۔ 500سیلف ہلپ گروپس کا ایک انڈسٹرئیل کلسٹر بنایا جائے گا۔

ایک ہزار کروڑ کا ابتدائی کارپس دیا جائے گا۔ منشور میں وعدہ کیا گیا کہ پھر برسراقتدار لایا گیا تو مہایوتی حکومت ناکپور، پونے، چھترپتی سمبھاجی نگر، ناسک اور اہلیہ نگر کو جدید ایروناٹیکل اینڈ اسپیس مینوفیکچرنگ سنٹرس بنادے گی۔