آندھراپردیش

امراوتی ضلع خواتین اسپتال میں آگ لگنے سے تین نومولود بچوں کی موت

اس وقت یونٹ میں 39 نومولود بچے داخل تھے۔ آگ لگتے ہی ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر، نرسیں اور اسپتال کے ملازمین متحرک ہو گئے اور انہوں نے فوری طور پر متاثرہ وارڈ سے بچوں کو باہر نکالا۔

امراوتی: مہاراشٹر کے امراوتی ضلع ویمنز اسپتال کے نوزائیدہ انتہائی نگہداشت یونٹ (این آئی سی یو) میں پیر کی علی الصبح بھیانک آتشزدگی سے تین نومولود بچوں کی موت ہو گئی۔

موصولہ اطلاع کے مطابق اسپتال کی تیسری منزل پر ایک وینٹی لیٹر میں اچانک ہوئے دھماکے کے بعد آگ لگی۔

اس وقت یونٹ میں 39 نومولود بچے داخل تھے۔ آگ لگتے ہی ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر، نرسیں اور اسپتال کے ملازمین متحرک ہو گئے اور انہوں نے فوری طور پر متاثرہ وارڈ سے بچوں کو باہر نکالا۔

ان کی بروقت کارروائی سے کئی نومولود بچوں کی جان بچائی جا سکی۔ تاہم تین بچے بری طرح جھلس گئے اور ان کی موت ہو گئی۔

چھ دیگر نومولود بچوں کو مزید علاج کے لیے سپر اسپیشلٹی اسپتال بھیجا گیا۔ حکام آگ لگنے کی صحیح وجہ اور وینٹی لیٹر میں ہوئے دھماکے کے حالات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔