محبوب نگر: ایس وی ایس ہاسپٹل میں میڈی اکزیبیشن کا کامیاب اختتام
محبوب نگر کے ایس وی ایس ہاسپٹل میں آج میڈی اکزیبیشن کے آخری دن کا انعقاد ہوا، جہاں مدارس اور کالجز کے طلبہ و طالبات کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے سائنسی نمائش کا مشاہدہ کیا۔

حیدرآباد: محبوب نگر کے ایس وی ایس ہاسپٹل میں آج میڈی اکزیبیشن کے آخری دن کا انعقاد ہوا، جہاں مدارس اور کالجز کے طلبہ و طالبات کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے سائنسی نمائش کا مشاہدہ کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر کے جے ریڈی، مینیجنگ ڈائریکٹر، نے پریس کانفرنس میں نمائش کی کامیابی پر انتظامیہ، اسٹاف، طلبہ اور خاص طور پر میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی نمائشوں کا اہتمام کیا جائے گا۔
ڈاکٹر کے جے ریڈی نے مزید بتایا کہ ایس وی ایس ہاسپٹل میں عصری اور جدید طرز کی مشینری و آلات موجود ہیں، اور یہاں ممتاز ڈاکٹروں کی نگرانی میں تشخیص کی جاتی ہے، جو کارپوریٹ ہاسپٹلز کے معیار کے مطابق ہے۔ ہاسپٹل میں جدید TESLA مشینری بھی موجود ہے، جو صرف پانچ منٹ میں اسکان کرتی ہے، یہ سہولت حیدرآباد کے بہت کم ہسپتالوں میں دستیاب ہے۔
انہوں نے مزید خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ایس وی ایس ہاسپٹل نے تلنگانہ بھر میں تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے مسٹر رام ریڈی، ریزیڈنشیل ڈائریکٹر، کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
اس موقع پر سینئر جرنلسٹ محمد رفیق احمد قادری اور عبدالرافع ذکی نے رام ریڈی کو کیک کھلا کر مبارکباد پیش کی۔