گانجہ اسمگلروں کے حملہ میں شدید زخمی ایکسائز کانسٹیبل کی موت پر مہیش کمارگوڑ کا اظہارافسوس
مہیش کمار گوڈ نے کہا کہ اپنی ڈیوٹی کے دوران غیر قانونی گانجہ کی اسمگلنگ کو روکنے کی کوشش میں جان گنوانا ایک بڑا نقصان ہے اور عوامی تحفظ کے لئے ان کی دی گئی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے اس واقعہ کو جمہوریت پر ایک بدنما داغ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دردناک واقعہ نے انہیں ہلا کر رکھ دیا ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے سربراہ و ایم ایل سی مہیش کمار گوڑ نے ایکسائز کانسٹیبل سومیا کی موت پر گہرے دکھ اور صدمہ کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گانجہ اسمگلروں کے حملہ میں شدید زخمی ہونے کے بعد نمس اسپتال میں زیر علاج سومیا کی موت کی خبر انتہائی تکلیف دہ ہے۔
مہیش کمار گوڈ نے کہا کہ اپنی ڈیوٹی کے دوران غیر قانونی گانجہ کی اسمگلنگ کو روکنے کی کوشش میں جان گنوانا ایک بڑا نقصان ہے اور عوامی تحفظ کے لئے ان کی دی گئی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے اس واقعہ کو جمہوریت پر ایک بدنما داغ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دردناک واقعہ نے انہیں ہلا کر رکھ دیا ہے۔
غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت ہر ممکن طریقہ سے خاندان کی مدد کرے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ منشیات مافیا اور اسمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔
مہیش کمار گوڑ نے مطالبہ کیا کہ حملہ کے ذمہ داروں کو سخت ترین سزا دی جائے اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کو ہرگز بخشا نہ جائے۔