حیدرآباد

اے پی ہائی کورٹ جج حادثہ میں زخمی، تلنگانہ کے وزیر جگدیش ریڈی نے بہتر علاج کیلئے حیدرآباد منتقل کیا

آندھراپردیش ہائی کورٹ کی جج تلنگانہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگئیں۔ان کو بہتر علاج کے لئے تلنگانہ کے وزیر جگدیش ریڈی نے حیدرآباد منتقل کیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش ہائی کورٹ کی جج تلنگانہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگئیں۔ان کو بہتر علاج کے لئے تلنگانہ کے وزیر جگدیش ریڈی نے حیدرآباد منتقل کیا۔

متعلقہ خبریں
دسہرہ منانے آبائی مقامات جانے والوں کی تعداد میں اضافہ
قرآن پاک قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کی شفاعت کرے گا: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری
پورے شعور کے ساتھ قرآن کے پیغام کو سمجھیں اور اس کی دعوت پر لبیک کہیں: جماعت اسلامی کے جلسہ استقبالِ رمضان
خوفناک سڑک حادثہ، تیز رفتار گاڑی نے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین کو کچل دیا
این آئی ٹی ورنگل میں بین الاقوامی یومِ خواتین کا شاندار انعقاد، ڈی آر ڈی او سائنسدان کی خصوصی گفتگو

پولیس کے مطابق یہ حادثہ ضلع سوریہ پیٹ میں اُس وقت پیش آیاجب حیدرآباد سے بذریعہ کار وجئے واڑہ جانے والی خاتون جج وی سجاتا کی کار کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار سڑک کے کنارے جھاڑیوں میں گھس پڑی۔

اسی دوران وہاں سے گذرنے والے ایک شخص نے پولیس کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس وہاں پہنچی۔پولیس نے خاتون جج کو سوریہ پیٹ کے ایک اسپتال میں داخل کروادیا۔

اس حادثہ میں خاتون جج شدیدزخمی ہوئیں۔اس حادثہ میں کارڈرائیور بھی زخمی ہوگیا۔ اسی دوران ریاستی وزیر جگدیش ریڈی جو ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس ہورہے تھے،اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی اسپتال پہنچے۔

انہوں نے ڈاکٹرس سے جج کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ جب ڈاکٹرس نے انہیں بتایا کہ خاتون جج کو بہتر علاج کیلئے حیدرآباد منتقل کرنے کی ضرورت ہے تو وزیرموصوف نے پولیس کو اس خصوص میں چوکس کیا۔

انہوں نے سوریہ پیٹ سے حیدرآباد تک قومی شاہراہ پر ٹریفک کوہٹانے کی ہدایت دی۔جسٹس سجاتا کو لے جانے والی ایمبولینس کو وزیر موصوف کے قافلے کے درمیان میں رکھا گیا اور شدید بارش کے باوجود بغیر کسی پریشانی کے ایک گھنٹہ 15 منٹ میں حیدرآباد منتقلی کو یقینی بنایاگیا۔

جسٹس سجاتا اس وقت ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ جج کو بروقت حیدرآباد منتقل کرنا ایک اچھی پیش رفت ہے۔