حیدرآباد

مجلس کی 7 حلقوں سے اور کانگریس کی112 حلقوں سے تائید، سنی علماء بورڈ کا اعلان

کل ہند سنی علماء بورڈ کے مجلس عاملہ کا مشاورتی اجلاس مجوزہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر صدر دفتر دبیر پورہ حیدرآباد میں منعقد ہوا‘ جس میں تلنگانہ اسٹیٹ کے تمام اراکین وعہدیدارین وِذمہ داران نے شرکت کی۔

حیدرآباد: کل ہند سنی علماء بورڈ کے مجلس عاملہ کا مشاورتی اجلاس مجوزہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر صدر دفتر دبیر پورہ حیدرآباد میں منعقد ہوا‘ جس میں تلنگانہ اسٹیٹ کے تمام اراکین وعہدیدارین وِذمہ داران نے شرکت کی۔

کانگریس کی جانب سے جاری کئے گئے انتخابی منشور میں اقلیتی بجٹ 4 ہزار کروڑ اور علحدہ اقلیتی سب پلان ائمہ مؤذنین اور خادمین کے لئے 10 تا 12 ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ‘

سبسیڈی اسکیم کے لئے 1000 کروڑ‘ غریب لڑکیوں کی شادی پر ایک لاکھ 60 ہزار کی امداد جیسے اہم چیزوں کو شامل کرنے پر خیرمقدم کرتے ہوئے

ریاست تلنگانہ کے مسلمانوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ 30 نومبر کو منعقد ہونے والے تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں 7 اسمبلی حلقہ جات چارمینار‘ چندرائن گٹہ‘ یاقوت پورہ‘ بہادر پورہ‘ کاروان‘ نامپلی‘ ملک پیٹ میں مجلس اتحادالمسلمین کے امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈالیں۔

مزید تلنگانہ کے 112 اسمبلی حلقوں میں کانگریس کی حمایت اور کانگریس کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کے لئے ووٹ کا استعمال کریں۔

کانگریس پارٹی کی جانب سے منشور میں کل ہند سنی علماء بورڈ کے مطالبات کو شامل کئے جانے پر اظہار مسرت کیا۔