مہاراشٹرا

ممبئی ایرپورٹ پر بڑاحادثہ ٹل گیا، اے ٹی سی عہدیدار کو ڈیوٹی سے ہٹادیاگیا (ویڈیو وائرل)

پائلٹ نے اپروچ اور لینڈنگ کو جاری رکھا اور اے ٹی سی کی ہدایات پر عمل کیا۔ انڈیگو میں مسافروں کی حفاظت ہمارے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور ہم نے طریقہ کار کے مطابق واقعے کی اطلاع دی ہے۔"

ممبئی: مہاراشٹر کے ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سیکڑوں مسافروں کو اس وقت بچا لیا گیا جب انڈیگو ایئر لائن کا طیارہ اسی رن وے پر اترا جہاں سے ترواننت پورم سے ایئر انڈیا کا طیارہ اڑان بھر رہا تھا۔

متعلقہ خبریں
ایرانڈیا کے 4 ارکان عملہ اور ایک مسافر بردہ فروشی (انسانی اسمگلنگ) کے شبہ میں گرفتار
انڈیگو کا کولکتہ سے سری نگر جموں براہ راست پروازوں کا اعلان
بھیڑ بکریوں کی تقسیم اسکیم، سابق وزیر کے او ایس ڈی گرفتار
طیارہ میں بم کی جھوٹی اطلاع، کال کرنے والا 10سالہ لڑکا نکلا
وائٹ ہاؤس کے گیٹ سے گاڑی ٹکرائی، ڈرائیور کی موت

واقعے کی ویڈیو ترون شکلا نامی یوزر نے ہفتے کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر پوسٹ کیا جس کے بعد یہ معاملہ سامنے آیا۔ اس سے ممبئی ہوائی اڈے پر سیکورٹی پروٹوکول کے حوالے سے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے فوری طورپر کارروائی کرتے ہوئے ممبئی کے ایک ایئر ٹریفک کنٹرول آفیسر (اے ٹی سی او) کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا۔

دریں اثنا، انڈیگو ایئر لائنز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اندور سے ممبئی جانے والی پرواز 6E 6053 کے پائلٹ نے اے ٹی سی کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل کیا تھا۔ انڈیگو کے ایک نمائندے نے کہا، "8 جون 2024 کو اندور سے آنے والی انڈیگو کی پرواز 6E 6053 کو اے ٹی سی نے ممبئی ہوائی اڈے پر لینڈنگ کلیئرنس دی تھی۔

 پائلٹ نے اپروچ اور لینڈنگ کو جاری رکھا اور اے ٹی سی کی ہدایات پر عمل کیا۔ انڈیگو میں مسافروں کی حفاظت ہمارے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور ہم نے طریقہ کار کے مطابق واقعے کی اطلاع دی ہے۔”

قابل ذکر ہے کہ اے ٹی سی افسر کو ڈیوٹی سے ہٹانے کا ڈی جی سی اے کا فوری ردعمل اس واقعہ کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے اور ہوا بازی کی کارروائیوں میں سخت حفاظتی معیارات کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔

a3w
a3w