کھیل

پاکستان کی خاتون کرکٹر جویریہ خان انٹرنیشنل کرکٹ سے سبکدوش

جویریہ اس وقت پاکستان ویمنز ٹیم کیلئے ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں دوسری سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی ہیں اور بسمہ معروف کے علاوہ ہر فارمیٹ میں 2000 سے زیادہ رنز بنانے والی پاکستان کی واحد خاتون کرکٹر ہیں۔

اسلام آباد: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان جویریہ خان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ انہوں نے اپنے 15 سالہ ونڈے کیریئر کا آغاز 6 مئی 2008 کو سری لنکا کے خلاف ویمنز ایشیا کپ میں کیا تھا جبکہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کا آغاز 2009 میں آئرلینڈ کے خلاف کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
چہل کی بیوی بھی سلکٹرس سے ناراض
روہت شرما کے پاس کریس گیل سے زیادہ چھکے
پاکستان کی بسمہ معروف نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیا
آسٹریلیا کے شان مارش کرکٹ سے سبکدوش
ساکشی ملک کے گھر جانا پرینکا کا ذاتی فیصلہ: برج بھوشن

 جویریہ خان نے 228 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان ویمنز ٹیم کی نمائندگی کی اور 4903 رنز بنائے جس میں دو سنچریاں اور 25 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ جویریہ اس وقت پاکستان ویمنز ٹیم کیلئے ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں دوسری سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی ہیں اور بسمہ معروف کے علاوہ ہر فارمیٹ میں 2000  سے زیادہ رنز بنانے والی پاکستان کی واحد خاتون کرکٹر ہیں۔

 انہوں نے 50 اوورز کے چار ورلڈکپ (2009، 2013، 2017 اور 2022) اور تمام 8 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ (2009، 2010، 2012، 2014، 2016، 2018، 2020 اور 2023) میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ جویریہ پاکستان ویمنز ٹیم اسکواڈ کا بھی حصہ تھیں جنہوں نے چین اور جنوبی کوریا میں منعقدہ 2010 اور 2014 کے ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

 انہوں نے 17 ونڈے اور 16 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتانی بھی کی۔ جویریہ خان نے خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دو ایڈیشن (2018 اور 2020) میں ٹیم کی کپتانی بھی کی تھی۔

کراچی میں پیدا ہونے والی 35 سالہ کھلاڑی نے گزشتہ سال اگست میں لاہور میں ہونے والے پی سی بی لیول 2 کرکٹ کوچ کورس میں بھی حصہ لیا تھا۔ جویریہ خان نے کہاکہ کیریر کے دوران تعاون پر وہ سب کی شکرگزار ہیں۔

a3w
a3w