تلنگانہ

آیا یہی آپ کی محبت کی دکان ہے؟ کے ٹی آر کا سوال (ویڈیو)

بی آر ایس کے کارگزار صدر کے تارک راما راؤ نے آج حالیہ منعقدہ لوک سبھا انتخابات کے دوران اچم پیٹ میں ان کی پارٹی (بی آر ایس) کے کارکنوں پر حملہ پر شدید رعمل کا اظہار کیا۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر کے تارک راما راؤ نے آج حالیہ منعقدہ لوک سبھا انتخابات کے دوران اچم پیٹ میں ان کی پارٹی (بی آر ایس) کے کارکنوں پر حملہ پر شدید رعمل کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
کانگریس کا مقصد خود کو خواتین کی انجمنوں کو مضبوط بنانا ہے
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز

ٹوئٹر ہینڈل پر ٹیاگ کرتے ہوئے کانگریس قائد راہول گاندھی سے پوچھا کہ ”یہی ہے کیا آپ کی محبت کی دکان“ انہوں نے تلنگانہ ڈی جی پی سے درخواست کی کہ وہ اس واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ شرمناک بات ہے کہ پولیس، سیاسی حریفوں پر حملہ اور طاقت کے بجاء استعمال کرنے والوں کا حصہ بن رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی آ رایس کارکنوں پر حملہ کرنے والوں اور حملہ کے وقت خاموش تماشائی بنے رہے پولیس جوانوں کے خلاف کرروائی کرنی چاہئے بصورت دیگر بی آر ایس، انسانی حقوق کمیشن سے رجوع ہو گی۔بی آر ایس کے کارگزار صدر کے تارک راما راؤنے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

سابق آئی پی ایس آفیسر وحلقہ لوک سبھا ناگر کرنول کے بی آر ایس امیدوار آر ایس پروین کمار نے ٹوئیٹر پر پوچھا کہ ”آیا یہ فرینڈ لی پولیسنگ ہے؟

“ انہوں نے واقعہ کا ویڈیو شیئر کیا اور کہا کہ جب حملہ کیا جارہا تھا تب پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس، ملزمین کو گرفتار کرنے میں تساہل سے کام لے رہی ہے۔ کانگریس پارٹی کے کارکنوں نے مبینہ طور پر منگل کے روز اچم پیٹ میں بی آر ایس کونسلر ایس نرملا بالراجو پر حملہ کیاتھا۔

حملہ کے وقت پولیس وہاں موجود تھی مگر پولیس نے حملہ کو روکنے میں کچھ نہیں کیا۔ کانگریس ورکرس کے اس مبینہ حملہ میں بی آ رایس کے کئی کارکن زخمی ہوگئے۔