ملیالم فلموں کے ہدایت کار راجہ سینن بی جے پی سے مستعفی، سی پی آئی ایم میں شامل
64 سالہ راجہ سینن نے 1984ء کے بعد سے ملیالم فلموں کے لیے خدمات انجام دیتے ہوئے 37 فلموں کی ہدایت کاری کی ہے۔ فلموں کی کامیابی میں ان کی خدمات کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ ان کی کئی فلمیں باکس آفس پر ہٹ ہوئی ہیں۔
ترواننتا پورم: ملیالی فلم کے ہدایت کار راجہ سینن جو کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اسٹیٹ کمیٹی کے رکن تھے، پارٹی سے استعفیٰ دے دیا اور سی پی آئی ایم (کیرالا) میں شامل ہونے والے ہیں۔ راجہ سینن نے سی پی آئی ایم اسٹیٹ سکریٹری ایم وی گوویندن سے ملاقات کی، جنہوں نے پارٹی میں ان کی شمولیت کو منظوری دے دی ہے۔
64 سالہ راجہ سینن نے 1984ء کے بعد سے ملیالم فلموں کے لیے خدمات انجام دیتے ہوئے 37 فلموں کی ہدایت کاری کی ہے۔ فلموں کی کامیابی میں ان کی خدمات کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ ان کی کئی فلمیں باکس آفس پر ہٹ ہوئی ہیں۔
2016ء میں راجہ سینن بی جے پی سے وابستہ ہوئے اور پارٹی کے لیے قابل لحاظ خدمات انجام دیں۔ انہیں حلقہئ اسمبلی اروبی کارہ سے امیدوار بنایا گیا تھا۔ انھوں نے تقریباً 20 ہزار ووٹ حاصل کیے تھے، اگرچہ کہ انہیں اسٹیٹ کمیٹی میں شامل کیا گیا تھا، لیکن وہ مزید ذمہ داری نہ دیے جانے کی وجہ سے ناخوش تھے۔ آخرکار انہوں نے بی جے پی سے علیحدگی اختیار کرکے برسراقتدار پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔