مہاراشٹرا

12سالہ لڑکی سے شادی اور حاملہ بنانے پر29سالہ شخص پر مقدمہ

پولیس عہدیدار نے کہا کہ اس شخص نے لڑکی کی بار بار عصمت ریزی کرکے اسے حاملہ بنادیا۔ مرد اور لڑکی دونوں کا تعلق ستارا ضلع سے ہے۔

تھانے: نوی ممبئی کی پولیس نے  12سالہ لڑکی سے مبینہ شادی کرنے، اس کی بار بار عصمت ریزی کرکے اسے حاملہ بنانے کے لیے 29سالہ شخص کے خلاف کیس درج کرلیا۔ نابالغ بچی کی یہ شادی جو ملک میں غیرقانونی ہے چھ ماہ قبل ہوئی۔

متعلقہ خبریں
دھوکہ دہی کے ذریعہ 20 خواتین سے شادی کر نے والا گرفتار
لوجہاد کے الزام میں ایک گرفتار
سیف علی خان حملہ کیس، گرفتار شخص کو چھوڑ دیا گیا
16سالہ لڑکی حاملہ پائی گئی، والدین و شوہر کے خلاف کیس درج
سیف علی خان پر حملہ کرنے والا ہنوز فرار

 پولیس عہدیدار نے کہا کہ اس شخص نے لڑکی کی بار بار عصمت ریزی کرکے اسے حاملہ بنادیا۔ مرد اور لڑکی دونوں کا تعلق ستارا ضلع سے ہے۔ جمعرات کو ایک سروے کے دوران پنویل کے ایک مقامی ڈاکٹر کو لڑکی کے چار ماہ کی حاملہ ہونے کا علم ہوا۔

اس نے پولیس کو اطلاع دے دی۔ کھنڈیشور پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے کہا کہ اس شخص کے خلاف تعزیرات ہند، پوکسو اور بچپن کی شادیوں کی روک تھام کے قانون کے تحت کیس درج کیا گیا۔