بھارت

بائیڈن انتظامیہ اور وائٹ ہاؤز کے عہدیداروں کے ساتھ راہول کی خیرسگالی بات چیت

راہول گاندھی جو کہ امریکہ کے چھ روزہ دورہ پر آئے ہوئے ہیں، واشنگٹن کے دورہ کے اختتام پر انھوں نے تھنک ٹینک کمیونٹی کے ساتھ سلسلہ وار ملاقات کی۔

نئی دہلی: کانگریس قائد راہول گاندھی نے وائٹ ہاؤز اور بائیڈن انتظامیہ کے عہدیداروں سے خیرسگالی ملاقات کرکے دوطرفہ امور کے تعلق سے بات چیت کی ہے۔ یہ بات ان کے قریبی مددگار نے بتائی۔ کانگریس قائد جو کہ واشنگٹن کے اختتامی دورہ پر ہیں۔

متعلقہ خبریں
دلتوں کی چیخیں بھی حکومت بہار کو گہری نیند سے جگانے میں ناکام رہیں: راہول
منی پور کی صورتحال پر وزارت ِ داخلہ میں کل اہم میٹنگ
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت

 بتایا کہ انھوں نے وائٹ ہاؤز اور بائیڈن انتظامیہ کے عہدیداروں کے ساتھ ہند۔ امریکہ تعلقات کی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے بات چیت کی اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید توسیع دینے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ راہول گاندھی جو کہ امریکہ کے چھ روزہ دورہ پر آئے ہوئے ہیں، واشنگٹن کے دورہ کے اختتام پر انھوں نے تھنک ٹینک کمیونٹی کے ساتھ سلسلہ وار ملاقات کی۔

انھوں نے ماہرین تعلیم کے علاوہ میڈیا کے نمائندوں اور انتظامیہ کے ارکان کے علاوہ سرکردہ ہندوستانیوں سے بھی ملاقات کرکے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم اور وسیع کرنے کی ضرورت اجاگر کی۔ یہ بات پروین چکرورتی نے بتائی جو کہ کانگریس پارٹی کے ڈاٹا انالیٹکس ڈپارٹمنٹ کے صدرنشین ہیں۔

https://twitter.com/Hindus4HR/status/1664802877687177217

 انھوں نے خبر رساں ادارہ پی ٹی آئی کے نمائندہ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مزید بتایا کہ کانگریس کے قائد نے اپنے دورہئ امریکہ کے موقع پر وائٹ ہاؤز اور بائیڈن انتظامیہ کے عہدیداروں کے ساتھ کئی امور پر بات چیت کی اور ہند۔ امریکہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان وہ مستحکم اور پائیدار تعلقات کے خواہاں ہیں۔

 راہول گاندھی نے یوکرین اور ہندوستان کے تعلق سے کیے گئے سوالات کے تعلق سے بھی اپنے نقطہ نظر کا اظہار کیا اور کہا کہ یوکرین کے تعلق سے حکومت ِ ہند کی جانب سے کی جارہی ہے تائید کے وہ حامی ہیں۔ پروین چکرورتی جو کہ راہول گاندھی کے دورہ امریکہ کے موقع پر ان کے ساتھ ہیں، امریکی عہدیداروں کے ساتھ کانگریس پے قائد کی ہوئی بات چیت کے تعلق سے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کردیا۔

 انھوں نے کہا کہ ہم نے یونیورسٹیوں کے طلباء سے ملاقات کرنے کے علاوہ فیکلٹی ارکان سے بھی بات چیت کی۔ اس کے علاوہ سلیکان وادی میں ٹکنالوجی اگزیکٹیوز سے بھی ملاقات کی۔ کانگریس کے قائد نے تھنک ٹینکس کے علاوہ ماہرین تعلیم اور اسکالرس سے بھی بات چیت کی ہے۔ ہم نے وائٹ ہاؤز سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

پروین چکرورتی نے کہا کہ راہول گاندھی نے اپنے دورہ امریکہ کے موقع پر مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے قائدین اور عہدیداروں سے وسیع تر امور پر بات چیت کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ انھوں نے اپنی بھارت جوڑو یاترا سے متعلق تاثرات اور احساسات سے بھی امریکی قائدین اور عہدیداروں کو واقف کروایا۔