حیدرآباد

کوالالمپور میں ملایشیا تلنگانہ اسوسی ایشن کی تقاریب‘ کے ٹی آرمدعو

ملایشیاء تلنگانہ اسوسی ایشن کی 10 سالہ تقاریب میں مدعو کرنے پر کے ٹی آر نے تنظیم سے اظہارتشکر کیا۔ انہوں نے 10 سالہ تقاریب کے اہتمام پر اسوسی ایشن کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر بی آرایس‘قائدین کارتک ریڈی اور راکیش ریڈی بھی موجود تھے۔

حیدرآباد: ملایشیاء تلنگانہ اسوسی ایشن کے قیام کے 10سال کی تکمیل پر اسوسی ایشن نے 10 سالہ تقاریب میں بی آرایس کے کارگزار صدر کے ٹی آر کو مدعو کیا ہے۔ یہ تقاریب ملایشیاء کے صدرمقام کوالالمپور میں 9نومبر کو منعقد ہوں گی جس میں کے ٹی آر کوشرکت کی دعوت دی گئی۔

متعلقہ خبریں
جو کچھ تھا، ٹریلر تھا، عوام کو ابھی بہت دیکھنا باقی ہے: کے ٹی آر
تکو گوڑہ سے جھوٹ کی تشہیر، بی آر ایس قائد کے ٹی آر کا الزام
چیف منسٹر پر کذب بیانی کے ٹی آر کا الزام
تلنگانہ میں بی آر ایس کا احتجاج
نئے شہر کی تعمیر سے قبل موجودہ شہر کی ترقی پر توجہ دینے ریونت ریڈی کو کے ٹی آر کا مشورہ

ملایشیاء تلنگانہ اسوسی ایشن کے صدرتروپتی کی زیرقیادت ایک وفد نے جس میں سابق رکن اسمبلی جی کشوربھی شامل تھے‘ نے آج شہر کے نندی نگر میں کے ٹی آر سے ان کے مکان میں ملاقات کی اور انہیں کوالالمپور میں 9نومبرکومنعقد شدنی اسوسی ایشن کی 10 سالہ تقاریب میں شرکت کی دعوت دی۔

ان تقاریب میں نہ صرف ملایشیاء میں مقیم تلگوعوام بلکہ دنیابھر سے مختلف ممتاز تلگوشخصیات بھی شرکت کریں گی۔ ملایشیاء تلنگانہ اسوسی ایشن کی 10 سالہ تقاریب میں مدعو کرنے پر کے ٹی آر نے تنظیم سے اظہارتشکر کیا۔ انہوں نے 10 سالہ تقاریب کے اہتمام پر اسوسی ایشن کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر بی آرایس‘قائدین کارتک ریڈی اور راکیش ریڈی بھی موجود تھے۔