میدک میں بی آرایس کا احتجاج چیف منسٹر کا پتلا نذرآتش
سابق رکن اسمبلی ٹی پدمادیویندرریڈی نے ریاستی وزیر ٹی ناگیشورراؤکے بیان پر برہمی کا اظہارکیا۔ راؤ نے کہاتھا کہ رعیتو بھروسہ کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد کسانوں کو رقم جاری کی جائے گی۔
حیدرآباد: بی آرایس کی سابق رکن اسمبلی پدمادیویندرریڈی نے کانگریس حکومت پرمخالف کسان پالیسیوں پرعمل پیرا ہونے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ رعیتو بھروسہکمیٹی کی رپورٹ آنے سے قبل ریاست کے کسانوں کورعیتوبھروسہ اسکیم کے ذریعہ 15ہزار روپئے جاری کرے۔ بی آرایس کی جانب سے ضلع میدک کے رام داس چوراہا پر چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کا پتلا نذرآتش کیاگیا۔
انہوں نے چیف منسٹر کے خلاف نعرے لگائے۔ سابق رکن اسمبلی میدک نے رام داس چوراہا پر دھرنا بھی منظم کیا۔ سابق رکن اسمبلی ٹی پدمادیویندرریڈی نے ریاستی وزیر ٹی ناگیشورراؤکے بیان پر برہمی کا اظہارکیا۔ راؤ نے کہاتھا کہ رعیتو بھروسہ کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد کسانوں کو رقم جاری کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس موسم برسات کیلئے رعیتو بھروسہ اسکیم کی رقم فوری جاری کرناچاہئیے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اگر کسانوں کے مسائل حل نہیں کرے گی تو ان کی پارٹی خاموش نہیں رہے گی۔ وہ حکومت کے خلاف بڑے پیمانہ پر احتجاجی پروگرام منظم کریں گے۔