بین الاقوامیقومی

ملائیشیا نے ہندوستانیوں کے لیے ویزا پالیسی تبدیل کردی

ملائیشیا نے ہندوستانی شہریوں کے لیے ویزا کے بغیر داخلے کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یکم جنوری 2027 سے ملائیشیا کا سفر کرنے والے تمام ہندوستانی شہریوں کے لیے روانگی سے قبل ویزا حاصل کرنا لازمی ہوگا۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) ملائیشیا نے ہندوستانی شہریوں کے لیے ویزا کے بغیر داخلے کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یکم جنوری 2027 سے ملائیشیا کا سفر کرنے والے تمام ہندوستانی شہریوں کے لیے روانگی سے قبل ویزا حاصل کرنا لازمی ہوگا۔

اس نئے ضابطے کے تحت ویزا کی درخواستیں یکم دسمبر 2026 سے آن لائن پورٹل ’مائی ویزا‘ (MyVISA) کے ذریعے داخل کی جا سکیں گی۔ملائیشیا کے محکمہ امیگریشن (JIM) نے 17 نومبر کو جاری کردہ نوٹس میں اعلان کیا کہ ہندوستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کو حاصل ویزا استثنیٰ کی سہولت آئندہ سال کے آغاز سے ختم کردی جائے گی۔

محکمے کے مطابق، مقررہ تاریخ کے بعد ملائیشیا پہنچنے والے ہندوستانی شہریوں کے لیے پہلے سے معتبر ویزا حاصل کرنا ضروری ہوگا۔ ملائیشیا نے ویزا درخواستوں کے سلسلے میں ایک اور ضابطہ بھی نافذ کیا ہے۔

اس کے تحت ایسی درخواستیں جو سات کاروباری دنوں سے زیادہ عرصے تک ’نئی درخواست‘ یا ’ادائیگی زیر التوا‘ کے مرحلے میں رہیں گی، خودکار طور پر منسوخ ہوجائیں گی۔

یہ پالیسی یکم اکتوبر 2026 سے نافذ العمل ہے اور یکم ستمبر 2026 سے قبل داخل کی گئی درخواستوں پر بھی لاگو ہوگی۔ درخواست منسوخ ہونے کی صورت میں مسافروں کو نئے ویزا فارم کے ذریعے دوبارہ درخواست دینا ہوگی۔