ایشیاء

فلسطینیوں کو مالدیپ کی 1.3ملین امریکی ڈالر کی امداد

مالدیپ نے فلسطین کو 1.29 ملین امریکی ڈالر کی انسانی امداد دینے کا وعدہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں مالدیپ کے مستقل مندوب علی نصیرمحمد نے یہ بات کہی۔

کولمبو: مالدیپ نے فلسطین کو 1.29 ملین امریکی ڈالر کی انسانی امداد دینے کا وعدہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں مالدیپ کے مستقل مندوب علی نصیرمحمد نے یہ بات کہی۔

متعلقہ خبریں
غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری, عمارتیں ڈھیر
اقوام متحدہ کی اسرائیل سے نسل کشی کا خاتمہ کرنے کی اپیل
اسرائیل۔ حماس جلد جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی پر غور: سلامتی کونسل
غزہ میں 80 فیصد علاقہ تباہ، کوئی جگہ محفوظ نہیں، حالات ناقابلِ بیان
اسرائیل کا فضائی حملہ18فسلطینی جاں بحق

امداد دینے کا اعلان جمعہ کے دن اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرس میں منعقدہ ڈونرکانفرنس میں کیاگیا۔

اس کانفرنس کا اہتمام یونائٹیڈ نیشنس ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی فار فلسطین ریفیوجیز ان دی نیئر ایسٹ (یواین آرڈبلیواے) نے کیا تھا۔

علی نصیر محمد نے یہ بھی کہا کہ حکومت مالدیپ نے فلسطین کو ہر سال دی جانے والی 5ہزار امریکی ڈالر کی امداد کو جاریہ سال 10 گنا بڑھا کر 50ہزار امریکی ڈالر کردی۔

مالدیپ کے نمائندہ نے بین الاقوامی برادری سے خواہش کی کہ وہ اقوام متحدہ کی ایجنسی کیلئے اپنی مالی امداد بڑھائیں اور سیاسی ذمہ داریاں پوری کریں۔