بنگال کے نئے منتخب گورنر کو ممتا بنرجی کی مبارکباد
چیف منسٹر ممتا بنرجی نے آنند بوس کویہ بھی بتایا تھا کہ دہلی کے بنگا بھون میں بنگال کے کئی سینئر افسران ہمیشہ موجود رہتے ہیں۔ اس لیے اگر آپ کو کوئی ضرورت محسوس ہو تو آنند بوس کو براہ راست افسران سے رابطہ کرنا چاہیے۔
کلکتہ: چیف منسٹر ممتا بنرجی نے بنگال کے نئے گورنر سی وی آنند بوس کو فون کے ذریعہ مبارک باد پیش کی۔ کئی منٹوں تک بات چیت کی۔ چیف منسٹر نے گورنر سے یہ بھی پوچھا کہ وہ کب حلف اٹھانا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اگلے ہفتے چہارشنبہ کو حلف لے سکتے ہیں
ذرائع کے مطابق ممتا بنرجی نے آنند بوس کو حلف لینے کے لیے دو دن کی پیشکش کی – پیر (21 نومبر) اور چہارشنبہ (23 نومبر)۔ ذرائع کے مطابق چیف منسٹر نے ریاست کے مستقبل کے گورنر سے کہا کہ وہ اپنی سہولت کے مطابق کسی ایک دن کا انتخاب کریں۔
اسی کے مطابق ریاستی حکومت حلف برداری کی تقریب کی تیار ی کرے گی۔ چیف منسٹر ممتا بنرجی نے آنند بوس کویہ بھی بتایا تھا کہ دہلی کے بنگا بھون میں بنگال کے کئی سینئر افسران ہمیشہ موجود رہتے ہیں۔ اس لیے اگر آپ کو کوئی ضرورت محسوس ہو تو آنند بوس کو براہ راست افسران سے رابطہ کرنا چاہیے۔ وہ ہر قسم کا تعاون کریں گے۔
جمعہ کو چیف منسٹر نے آنند بوس کو گلدستہ بھیج کر مبارک باد پیش کی تھی۔ اس کے بعد، دونوں افراد نے سنیچر کو پہلی بار فون پر بات کی۔ ذرائع کے مطابق حلف برداری کی تقریب چہارشنبہ کو ہی ہونے کا امکان ہے۔ تاہم اسے ابھی تک سرکاری ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکتی ہے۔