تلنگانہ

بغیر اطلاع برقی مسدودی پر سخت کارروائی کا انتباہ

ایس پی ڈی سی ایل کے عہدیداروں نے انتباہ دیا ہے کہ اگر کسی علاقہ میں مقامی لوگوں کو پیشگی اطلاع دیئے بغیر برقی سربراہی مسدود کی جاتی ہے یا ریکارڈ میں درج کے بغیر مرمتی کام کیا گیا تو متعلقہ عہدیداروں اور عملہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

حیدرآباد: ایس پی ڈی سی ایل کے عہدیداروں نے انتباہ دیا ہے کہ اگر کسی علاقہ میں مقامی لوگوں کو پیشگی اطلاع دیئے بغیر برقی سربراہی مسدود کی جاتی ہے یا ریکارڈ میں درج کے بغیر مرمتی کام کیا گیا تو متعلقہ عہدیداروں اور عملہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
برقی کی بچت کیلئے رات 8 بجے بازار بند کردینے کا فیصلہ
برآمد کردہ کوئلہ سے تیار برقی کو فروخت کرنے کی اجازت بدبختانہ: جگدیش ریڈی

پرائیویٹ کنٹراکٹرس کے ذریعہ کئے جانے والے کاموں میں معاونت کرنے والے افسران اور عملہ کو معطل کر دیا گیا ہے۔سائبر سٹی سرکل کے کونڈا پور ڈویژن کے اللہ پور سیکشن میں ایسی شکایتیں موصول ہوئیں کہ ایک لائن مین نے بغیر اطلاع دئیے بجلی کی سپلائی بند کر دی ہے اور وہ دو کاریگروں کے ساتھ ایک پرائیویٹ عمارت میں بجلی کی لائنیں بدل رہا ہے جس کے نتیجے میں تحقیقات کرنے والے اہلکاروں نے عملے کے تینوں ارکان کو معطل کر دیا۔

ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل کے سی ایم ڈی ایم ڈی مشرف فاروقی ہر صبح اعلیٰ حکام کے ساتھ موسم گرما میں برقی کی طلب اور سربراہی میں رکاوٹوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ متعلقہ ڈویژنوں میں کثرت سے رکاوٹیں آنے والے علاقوں کی نشاندہی کرتے ہوئے غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اگرکوئی غلط فون نمبروں سے شکایات کریں اور سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈی کے ساتھ پیغامات بھیجنے کی بھی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ ایسی حرکتوں اور جھوٹی شکایتیں کرنے والوں کے خلاف سائبر کرائم سے کارروائی کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

a3w
a3w