بھارت

ممتابنرجی‘ ہنوزہمارے ساتھ ہیں،چندقائدین کے جانے سے انڈیا بلاک غیرمتاثر: سچن پائلٹ

سچن پائلٹ نے کہا کہ این ڈی اے کا ساتھ چھوڑنے والوں کی تعدادیکھیئے۔ اکالی دل‘ شیوسینا‘ بی ایس پی‘ اے آئی اے ڈی ایم کے‘ این ڈی اے سے ناطہ توڑلینے والوں کی تعداد ہمارے بلاک سے زیادہ ہے۔

نئی دہلی/رائے گڑھ: انڈیا بلاک کے بعض شرکاء کے این ڈی اے میں شامل ہوجانے کے بیچ کانگریس قائد سچن پائلٹ نے اتوار کے دن کہا کہ اپوزیشن اتحاد”مضبوط“ ہے اور بی جے پی‘ انڈیا بلاک کی اجتماعی طاقت سے پریشان ہے۔

متعلقہ خبریں
دلتوں کی چیخیں بھی حکومت بہار کو گہری نیند سے جگانے میں ناکام رہیں: راہول
انڈیا اتحاد دہشت گردی کا حامی اور دستور کا مخالف : اسمرتی ایرانی
ملک کی جمہوری نوعیت کو بڑھانے کے لئے سخت محنت کرنے کی ضرورت : نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات
15 فیصد مسلم ریزرویشن سے متعلق کانگریس پر جھوٹا الزام : پی چدمبرم
مودی حکومت، دستور کے لئے خطرہ: راہول گاندھی

پی ٹی آئی کو انٹرویو میں سچن پائلٹ نے یہ بھی کہا کہ چیف منسٹر مغربی بنگال اور ٹی ایم سی سربراہ ممتابنرجی‘ انڈیا بلاک کا حصہ بنی ہوئی ہیں۔ انہوں نے اعتماد ظاہرکیاکہ ٹی ایم سی کے ساتھ نشستوں کی تقسیم پر بات چیت کے ذریعہ آگے بڑھنے کا راستہ ڈھونڈلیا جائے گا۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی اپنے بل بوتے پر 370 اور این ڈی اے کو400 سے زائد نشستیں ملنے کی جو بات کررہی ہے وہ عملی نہیں خیالی تخمینہ ہے۔ یہ پوچھنے پر کہ انڈیابلاک لڑکھڑارہا ہے‘ جنتادل یو کے نتیش کمار اور آرایل ڈی کے جینت چودھری ساتھ چھوڑکرجاچکے ہیں۔

سچن پائلٹ نے کہا کہ این ڈی اے کا ساتھ چھوڑنے والوں کی تعدادیکھیئے۔ اکالی دل‘ شیوسینا‘ بی ایس پی‘ اے آئی اے ڈی ایم کے‘ این ڈی اے سے ناطہ توڑلینے والوں کی تعداد ہمارے بلاک سے زیادہ ہے۔

 ہمارا بلاک مضبوط ہے۔ ممتابنرجی ہمارے ساتھ ہیں‘ ہم ٹی ایم سی سربراہ سے بات چیت کررہے ہیں۔ ہم عنقریب مختلف ریاستوں میں نشستوں کی تقسیم کا اعلان کردیں گے۔ ہمارا اتحاد‘ لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کو کڑی ٹکر دے گا۔