تعلیم و روزگار
مرکزی پولیس فورسیس کانسٹبل امتحان پہلی مرتبہ 13 زبانوں میں
10 فروری تا7مارچ اس امتحان میں ملک کے 128 شہروں میں تقریباً48 لاکھ امیدوار شرکت کریں گے۔ مرکزی پولیس فورسس میں مقامی نوجوانوں کی حصہ داری بڑھانے کیلئے علاقائی زبانوں میں امتحان لینے کا فیصلہ کیاگیا۔

نئی دہلی: سی آرپی ایف‘ بی ایس ایف اور سی آئی ایس ایف جیسی مرکزی فورسس میں کانسٹبل بھرتی کا امتحان پہلی مرتبہ ہندی اور انگریزی کے علاوہ 13 علاقائی زبانوں میں منعقد کیاجارہا ہے۔
10 فروری تا7مارچ اس امتحان میں ملک کے 128 شہروں میں تقریباً48 لاکھ امیدوار شرکت کریں گے۔ مرکزی پولیس فورسس میں مقامی نوجوانوں کی حصہ داری بڑھانے کیلئے علاقائی زبانوں میں امتحان لینے کا فیصلہ کیاگیا۔
انگریزی اور ہندی کے علاوہ پرچہ سوالات 13علاقائی زبانوں‘ آسامی‘ بنگالی‘گجراتی‘ مراٹھی‘ ملیالم‘ کنڑا‘ ٹامل‘ تلگو‘ اردو‘ اڑیہ‘پنجابی‘ منی پوری اور کونکنی میں تیار کئے گئے ہیں۔ یہ امتحان اسٹاف سیلکشن کمیشن(ایس ایس سی) منعقد کرتا ہے۔