آندھراپردیش

بیوی پروحشیانہ تشدد کرنے پر ایک شخص گرفتار (ویڈیو)

اے پی کے ضلع پرکاشم میں بیوی پروحشیانہ تشدد کرنے پرایک شخص کو گرفتارکرلیاگیا۔ضلع کے ترلاپاڈو علاقہ میں بالاجی نامی شخص نے ہفتے کی رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک اپنی بیوی کے دونوں ہاتھ رسی سے باندھ کر بیلٹ سے اس کی پٹائی کردی،اس کے بال پکڑ کر لاتیں ماری۔

حیدرآباد : اے پی کے ضلع پرکاشم میں بیوی پروحشیانہ تشدد کرنے پرایک شخص کو گرفتارکرلیاگیا۔ضلع کے ترلاپاڈو علاقہ میں بالاجی نامی شخص نے ہفتے کی رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک اپنی بیوی کے دونوں ہاتھ رسی سے باندھ کر بیلٹ سے اس کی پٹائی کردی،اس کے بال پکڑ کر لاتیں ماری۔

بالاجی کی بہن اور اس کے بھتیجے بھی شریک جرم تھے، جبکہ بالاجی کی گرل فرینڈنے اس ظلم کا ویڈیو بنائی۔بتایا گیا ہے کہ بالاجی کی بیوی بھاگیہ لکشمی سے اس کی شادی 9سال قبل ہوئی تھی اور ان کے چار بچے ہیں، تین بیٹیاں اور ایک بیٹا۔

کچھ عرصہ سے بالاجی اپنی بیوی اور بچوں کو چھوڑ کر حیدرآباد میں ایک اور خاتون کے ساتھ رہ رہا تھا، جبکہ بھاگیہ لکشمی مقامی بیکری میں کام کر کے بچوں کی تعلیم کا انتظام کر رہی تھی۔

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بالاجی اور اس کے ارکان خاندان کو گرفتار کر لیا۔