یوروپ

فرانس میں تین کمسن بیٹیوں کے قاتل باپ کا اقبال جرم

فرانس میں اپنی تین کمسن بیٹیوں کے قتل کے ملزم باپ نے اتوار کے روز پولیس کے سامنے خودسپردگی اختیار کرلی۔

کریٹیل: فرانس میں اپنی تین کمسن بیٹیوں کے قتل کے ملزم باپ نے اتوار کے روز پولیس کے سامنے خودسپردگی اختیار کرلی۔

مقامی میڈیا نے استغاثہ اور پولیس ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔

اطلاعات کے مطابق پیرس کے جنوب مشرقی مضافاتی علاقہ الفورٹ وِل کے باشندے 41 سالہ شخص شمالی ساحلی شہر ڈیپے کے تھانے پر پہنچا اور اس نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی تین بیٹیوں کو قتل کردیا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تینوں بچیوں کو مردہ حالت میں پایا۔

ایک سرکاری وکیل نے تین کم عمر بیٹیوں کے قتل کی تصدیق کی، جن کی عمر چار، دس اور گیارہ سال تھیں۔

پولس ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے ابتدائی نتائج کے مطابق تینوں لڑکیوں کو چاقو مار کر قتل کیا گیا ہے۔ ملزم والد کو 2021 میں بھی گھریلو تشدد کے کیس میں سزا سنائی گئی تھی۔

a3w
a3w