کرناٹک

سوتیلی بیٹی کو حاملہ بنانے والے شخص کو عمر قید کی سزا

اپنی نابالغ سوتیلی بیٹی کی جنسی ہراسانی کے کیس میں عمر قید کی سزا سنائی۔ مجرم کا نام گنیش نائیک ہے۔ چارج شیٹ کے مطابق نائیک نے مظلوم لڑکی کی ماں سے دوسری شادی کی تھی۔

منگلورو: اڈپی میں پوکسو مقدمات کی سماعت کرنے والی ایڈیشنل اینڈ سیشن عدالت نے ایک 49 سالہ شخص کو اپنی نابالغ سوتیلی بیٹی کی جنسی ہراسانی کے کیس میں عمر قید کی سزا سنائی۔ مجرم کا نام گنیش نائیک ہے۔ چارج شیٹ کے مطابق نائیک نے مظلوم لڑکی کی ماں سے دوسری شادی کی تھی۔

متعلقہ خبریں
نابالغ لڑکی کے سامنے فحش حرکت
ڈیجیٹل بھکاریوں پر 10 ہزار درہم جرمانہ ہوگا
نوح فساد معاملہ:مزید پانچ مسلم نوجوانوں کو سیشن عدالت نے ضمانت پر رہاکرنے کا حکم جاری کیا

 اکتوبر2021ء میں جب اس کی بیوی کام کے سلسلے میں دوسر ے شہر گئی ہوئی تھی، نائیک نے اپنی نابالغ سوتیلی بیٹی کو نشہ آور جوس پلاکر عصمت ریزی کی۔ تین ماہ بعد جب ماں واپس ہوئی تو اسے بیٹی کے حاملہ ہونے کاعلم ہوا۔

 جب لڑکی نے اپنی بپتا سنائی تو جنوری 2022 میں کنڈاپور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی۔اس وقت سرکل انسپکٹر کے آر گوپی کرشنا نے عدالت میں چارج شیٹ پیش کی۔

مقدمہ کے دوران جملہ 10گواہوں پر جرح کی گئی۔جج سرینواس سوورنا نے عمر قید کی سزا کے علاوہ مجرم پر 10ہزار روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ جرمانہ کی رقم کی ادائیگی میں ناکامی پر اسے مزید ایک سال جیل کی سزا بھگتنی ہوگی۔ سرکاری وکیل وائی ٹی رگھویندر‘ استغاثہ کی طرف سے پیش ہوئے۔

a3w
a3w