انٹرٹینمنٹ

انورادھا پوڈوال بی جے پی میں شامل

محترمہ پوڈوال نے پارٹی کے مرکزی دفتر میں بی جے پی جنرل سکریٹری ارون سنگھ، نیشنل میڈیا انچارج انیل بلونی اور شریک انچارج سنجے میوکھ کی موجودگی میں باضابطہ طور پر بی جے پی میں داخلہ لیا۔

نئی دہلی: مشہور گلوکارہ انورادھا پوڈوال آج یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہوگئیں۔

محترمہ پوڈوال نے پارٹی کے مرکزی دفتر میں بی جے پی جنرل سکریٹری ارون سنگھ، نیشنل میڈیا انچارج انیل بلونی اور شریک انچارج سنجے میوکھ کی موجودگی میں باضابطہ طور پر بی جے پی میں داخلہ لیا۔ مسٹر سنگھ نے بی جے پی کی رکنیت کی پرچی مسز پوڈوال کو دی، انہیں گلدستہ پیش کیا اور انہیں انگ وستر پہنایا۔

اس موقع پر مسٹر ارون سنگھ نے کہا کہ اپنے 50 سال کے موسیقی کے سفر میں 35 سال تک صرف بھکت موسیقی کے ذریعے ہر مذہبی ہندو کا دل موہ لینے والی محترمہ پوڈوال کی آج بی جے پی میں شمولیت سے مودی کے خاندان میں اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ دس برسوں میں جس طرح کاشی، کیدارناتھ، اجین، اجودھیا میں ہندوستان کے روحانی ثقافتی ورثے کو خوبصورت بنایا ہے اس پر ہر اہل وطن کو فخر ہے۔ محترمہ پوڈوال نے وزیر اعظم مودی کے اس ویژن سے متاثر ہو کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

مسز پوڈوال نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ وہ ایک ایسی پارٹی میں شامل ہو رہی ہیں جس کا سناتن سے گہرا تعلق ہے۔

انہیں اس بات پر فخر ہے کہ ماں گنگا کی مہربانی سے ان کی گنگا آرتی 35 سال سے ہردوار میں گنگا کے کنارے گونج رہی ہے اور اسی ماں گنگا کی آشیرواد سے وہ صحیح مقام پر پہنچی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کی اور انہیں نیک خواہشات بھیجیں۔

a3w
a3w