طالبہ کی عصمت ریزی اور قتل‘ کالج کا پرنسپل گرفتار

لڑکی کے والدین کا الزام ہے کہ سر ایم وسویسورایا پری یونیورسٹی کے پرنسپل رمیش نے لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کیا، اس کا قتل کیا اور بعد ازاں اس کی لاش ہاسٹل میں لٹکادی۔

رائچور: لنگسگور ٹاؤن میں 17سالہ طالبہ کی مبینہ عصمت ریزی اور قتل کے سلسلے میں پری یونیورسٹی کے پرنسپل کو گرفتار کیا گیا۔ لڑکی کے والدین کا الزام ہے کہ سر ایم وسویسورایا پری یونیورسٹی کے پرنسپل رمیش نے لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کیا، اس کا قتل کیا اور بعد ازاں اس کی لاش ہاسٹل میں لٹکادی۔

واردات کے بعد سے فرار رمیش کو بیجاپور سے گرفتار کیا گیا۔ یہ واردات وی بی ایجوکیشن انسٹی ٹیوشن کے ہاسٹل میں پیش آئی۔ پی یو سال اول (گیارہویں جماعت) کی طالبہ حال ہی میں مردہ پائی گئی۔

اطلاع ملنے پر جب والدین ہاسٹل پہنچے، اس کی سہیلیوں نے الزام عائد کیا کہ رمیش اسے بار بار اپنے کمرے میں بلاکر عصمت ریزی کرتاتھا۔ اس کے بعد والدین اور رشتہ داروں نے کالج کے روبرو احتجا ج کیا۔