جرائم و حادثات
ٹرینڈنگ
Oyo روم میں خفیہ کیمرہ لگاکر جوڑوں کی ویڈیوز ریکارڈ کرنے والا منیجر گرفتار
ہوٹل کامنیجر، جوڑوں کی نجی سرگرمیوں کی ویڈیوزاس کیمرہ میں قید کرتے ہوئے ان کو بلیک میل کرنے کاکام کرتاتھا۔اس جوڑے کی شکایت کے بعد پولیس وہاں پہنچی جس نے خفیہ کیمرہ کو ضبط کرلیااورہوٹل منیجر کو گرفتارکرلیا۔
حیدرآباد: اویوروم میں خفیہ کیمرہ لگانے پر منیجر کوگرفتارکرلیاگیا۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے شمس آبادمنڈل میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ایک جوڑے نے اویوہوٹل میں کمرہ بک کیاجہاں پر جانے کے بعد اس جوڑے نے وہاں ایک خفیہ کیمرہ پایا۔اس بات کی شکایت آرجے پولیس سے کی گئی۔
بتایاجاتا ہے کہ ہوٹل کامنیجر، جوڑوں کی نجی سرگرمیوں کی ویڈیوزاس کیمرہ میں قید کرتے ہوئے ان کو بلیک میل کرنے کاکام کرتاتھا۔اس جوڑے کی شکایت کے بعد پولیس وہاں پہنچی جس نے خفیہ کیمرہ کو ضبط کرلیااورہوٹل منیجر کو گرفتارکرلیا۔