تلنگانہ

حلقہ اسمبلی منگوڈ کے ضمنی الیکشن کا اعلامیہ جاری

الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے آج حلقہ اسمبلی منگوڈ کے ضمنی الیکشن کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

حیدرآباد: الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے آج حلقہ اسمبلی منگوڈ کے ضمنی الیکشن کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

اعلامیہ کی اجرائی کے ساتھ پرچہ نامزدگیوں کے ادخال کا عمل شروع ہوگیا جو14 / اکتوبر تک جاری رہے گا۔15/ اکتوبر کو پرچہ نامزدگیوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور پرچہ نامزدگیاں واپس لینے کی آخری تاریخ17/ اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔

3نومبر کو رائے دہی ہوگی اور 6نومبر کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی اور نتیجہ کا اعلان کردیا جائے گا۔ حلقہ اسمبلی منگوڈ کے ضمنی الیکشن کیلئے پرچہ نامزدگیاں دفتر تحصیل چندور میں داخل کی جاسکتی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کے سوا تمام ایام میں (14 /اکتوبر تک) پرچہ نامزدگیاں دفتر تحصیل چندور میں قبول کی جائیں گی۔

11بجے دن تا3 بجے سہ پہر کے درمیان پرچہ نامزدگیاں داخل کی جاسکتی ہیں۔ ریٹرننگ آفیسر کو پرچہ نامزدگیوں کے ادخال کے وقت امیدوار کے ساتھ صرف5 افراد کو دفتر میں آنے کی اجازت رہے گی۔