مشرق وسطیٰ

اسرائیلی فورسز کی بچوں کے اسکول پر گولوں کی برسات

قابض صیہونی فورسز نے ننھے منے بچوں کے اسکول پر حملہ کر دیا اور آنسو گیس کے گولے برسائے جس کے نتیجے میں متعدد بچے زخمی ہو گئے۔

یروشلم: قابض صیہونی فورسز نے ننھے منے بچوں کے اسکول پر حملہ کر دیا اور گولے برسائے جانے کے بعد اسکول بچوں کی چیخ وپکار سے لرز اٹھا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی بربریت کی انتہا کردی، قابض صیہونی فورسز نے ننھے منے بچوں کے اسکول پر حملہ کر دیا اور آنسو گیس کے گولے برسائے جس کے نتیجے میں متعدد بچے زخمی ہو گئے۔

گولے برسائے جانے کے بعد اسکول بچوں کی چیخ وپکار سے لرز اٹھا۔ ننھے منے بچوں کی آہ وبکا بھی ظالم صیہونی فورسز کے دلوں کو نرم کرنے میں ناکام رہی۔

https://twitter.com/Partisangirl/status/1577996452319887361

یاد رہے صیہونی فورسز نے نابلس میں اکیس سال کا فلسطینی کو شہید کردیا تھا۔ نوجوان کی نمازجنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

صیہونی فورسز نے نابلس میں حملہ کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر گولیاں برسادیں تھیں، جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی صحافی زخمی ہوئے تھے۔