جرائم و حادثات

دیسی ساختہ بندوقیں تیار کرنے والا اور شکار کرنے والے افراد گرفتار

پولیس نے شنکر کے گھر پرچھاپہ ماراجہاں وہ مختلف اوزاروں سے بندوقیں بناتا ہوا پکڑا گیا۔اس کے پاس سے بندوق کے دو بیرل اور انہیں بنانے میں استعمال ہونے والے اوزار ضبط کرلئے گئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے راجنا سرسلہ ضلع میں پولیس نے دیسی ساختہ بندوقیں تیارکرنے والے ایک شخص اوران بندوقوں کو جنگلی جانوروں کے شکار کے لئے استعمال کرنے والے دیگر تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ ضلع کے گمبھی راو پیٹ منڈل سے تعلق رکھنے والا شنکر نامی شخص د یسی ساختہ بندوقیں تیار کرتے ہوئے جنگلی جانوروں کے شکاریوں کو فروخت کررہاتھا۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار
لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی
حیدرآبادی خاتون کو سوشل میڈیا پر ہراسانی، ملزم گرفتار
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار
خودساختہ ڈاکٹر گرفتار۔ 2 سل فونس، میڈیکل اشیاء ضبط

پولیس نے شنکر کے گھر پرچھاپہ ماراجہاں وہ مختلف اوزاروں سے بندوقیں بناتا ہوا پکڑا گیا۔اس کے پاس سے بندوق کے دو بیرل اور انہیں بنانے میں استعمال ہونے والے اوزار ضبط کرلئے گئے۔

 بعد ازاں اس کے ساتھیوں چندرامولی، ہریش اورگنگیا کو شنکر سے بندوقیں خریدنے اور جانوروں کے شکار کے لیے استعمال کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ چار افرادکے خلاف مقدمہ درج کر کے ریمانڈ کردیاگیا۔

a3w
a3w