منی پور میں ہجوم نے ایمبولنس کو آگ لگادی، 8 سالہ لڑکا اور ماں ہلاک
منی پور میں ایک 8 سالہ لڑکے کے سر میں گولی لگی جس کے والدین دو الگ الگ مقامات پر مقیم ہیں۔ ایک ایمبولنس میں جسے آگ لگادی گئی تھی، اس لڑکے کی جلی ہوئی لاش پائی گئی۔
گوہاٹی: منی پور میں ایک 8 سالہ لڑکے کے سر میں گولی لگی جس کے والدین دو الگ الگ مقامات پر مقیم ہیں۔ ایک ایمبولنس میں جسے آگ لگادی گئی تھی، اس لڑکے کی جلی ہوئی لاش پائی گئی۔
امپھال ویسٹ کے اروی سنوا علاقہ میں اس گاڑی کو آگ لگادی گئی۔ مہلوکین کی 8 سالہ تون سنگھ ہین سنگھ، اس کی ماں مینا ہین سنگھ اور رشتہ دار لیڈیا لورم بم کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے۔
پولیس اور فوج کے ذرائع کے مطابق اس ایمبولنس کے ذریعہ زخمی لڑکے کو منتقل کیا جارہا تھا جس کے سر میں گولی لگی تھی۔
یہ ایک مایتی خاتون کا بچہ تھا جس کی شادی کوکی قبیلہ کے ایک شخص کے ساتھ ہوئی تھی۔ یہ دونوں کانگ چوپ میں آسام رائفلس کے ریلیف کیمپ میں مقیم تھے اسی دوران یہ واقعہ پیش آیا۔
آسام رائفلس کے ایک سینئر عہدیدار نے اس واقعہ کی توثیق کی اور کہا کہ کیمپ کے اطراف و اکناف جہاں یہ واقعہ پیش آیا تھا سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
اتوار کی شام اس علاقہ میں بندوقوں کی لڑائی چھڑ گئی۔ کیمپ کے اندر ہونے کے باوجود لڑکے کو گولی لگ گئی۔