حیدرآباد

منی پور میں انسانیت سوز واقعات مودی حکومت کے ماتھے پر بد نما داغ: صدر مسلم یونائٹیڈ فیڈریشن

مولانا حکیم صوفی سید شاہ محمد خیر الدین قادری صدر مسلم یونائٹیڈ فیڈریشن نے مرکزی سرکار سے یہ مطالبہ کیا کہ منی پور میں فوری صدر راج نافذ کرے اور چیف منسٹر کے خلاف سخت کاروائی کرے۔

حیدرآباد: منی پور میں جو انسانیت سوز واقعات سامنے ارہے ہیں وہ انسانیت کو شرمسار کرنے کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ جہاں بھی بی جے پی سرکار ہے وہاں ظلم و زیادتی کا بازار گرم ہے۔

متعلقہ خبریں
اردو اکیڈمی کی کارکردگی مفلوج، فنڈز کی اجرائی نہ ہونے سے شعراء، ادیب اور جرنلسٹوں میں مایوسی
منی پور کی صورتحال پر وزارت ِ داخلہ میں کل اہم میٹنگ
کانگریس، منی پور کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت جوڑو نیائے یاترا کا دوسرا دن
فرقہ پرستی کے زہر کو انسانیت کے تریاق نے مات دے دی، سید نواز کو بچانے جان قربان کرنے والے اشوک کو ایکس گریشیا جاری کرنے مسلم یونائیٹڈ فیڈریشن کا مطالبہ
منی پور کے چوڑا چندپور میں بند، عام زندگی مفلوج

حکومت کے نشے میں بی جے پی سرکار اپنے ہی ہم وطنوں کے ساتھ ظلم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مودی کی قیادت والی حکومت میں یہ واقعات ساری دنیا میں مودی کے لیے شرمندگی کا باعث بنتے جا رہے ہیں لیکن بی جے پی کے کارندے  بھارت کی پرامن فضا کو مکدر کرنے کی ناکام کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔

مرکزی سرکار کو چاہیے کہ ایسے خاطیوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرتے ہوئے عبرت ناک سزا دیں اور منی پور و اسام کے چیف منسٹر کو فوری طور پر برخواست کرے جو ہمارے بھارت کے نام کو ساری دنیا میں داغدار کرنے کا باعث بنے ہوئے ہیں۔

مولانا حکیم صوفی سید شاہ محمد خیر الدین قادری صدر مسلم یونائٹیڈ فیڈریشن نے مرکزی سرکار سے یہ مطالبہ کیا کہ منی پور میں فوری صدر راج نافذ کرے اور چیف منسٹر کے خلاف سخت کاروائی کرے۔

اگر مودی سرکار سخت اقدام نہیں کرے گی تو یہ وبا دیگر ریاستوں میں بھی پھیل سکتی ہے اور ملک ایک بدامنی کے ماحول میں جا سکتا ہے۔ فرقہ پرست عناصر کی سر کوبی کرنا مرکزی حکومت کی اولین ترجیح ہونا چاہیے۔  چاہے وہ کسی بھی فرقہ اور ملک کے کسی بھی علاقے سے ہو تبھی ملک میں امن قائم ہو سکتا ہے۔