دہلی

منیش سسوڈیہ کی کل سی بی آئی میں طلبی

سی بی آئی نے چارج شیٹ داخل کرنے کے تقریباً 3 ماہ بعد ڈپٹی چیف منسٹر دہلی منیش سسوڈیہ کو دہلی آبکاری پالیسی کیس کے سلسلہ میں پوچھ تاچھ کے لئے اتوار کو طلب کیا ہے۔

نئی دہلی: سی بی آئی نے چارج شیٹ داخل کرنے کے تقریباً 3 ماہ بعد ڈپٹی چیف منسٹر دہلی منیش سسوڈیہ کو دہلی آبکاری پالیسی کیس کے سلسلہ میں پوچھ تاچھ کے لئے اتوار کو طلب کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
سپریم کورٹ میں کل آر جی کار میڈیکل کالج کیس کی سماعت
ای ڈی کی نئی چارج شیٹ بی آر ایس ایم ایل سی ملزم
مودی کو کجریوال کو جیل میں ڈالنے پر معافی مانگنی چاہئے:عام آدمی پارٹی
گجرات کے بلامقابلہ منتخب بی جے پی رکن پارلیمنٹ کو سمن
شراب پالیسی کیس: کجریوال، سسوڈیا اور کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع

عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ چارج شیٹ میں سسوڈیہ کا نام نہیں لیا گیا ہے اور دیگر مشتبہ افراد کے خلاف تحقیقات ابھی بھی جاری ہیں۔

عام آدمی پارٹی حکومت کے ڈپٹی چیف منسٹر سے جن کے پاس آبکاری کا قلمدان بھی ہے‘ سابق میں (گزشتہ برس 17 اکتوبر کو) پوچھ تاچھ ہوچکی ہے۔ ان کے بنگلہ اور بینک لاکرس کی تلاشی لی جاچکی ہے۔

سسوڈیہ نے ٹویٹ کیا کہ تلاشی میں ان کے خلاف کچھ بھی نہیں ملا اور وہ تحقیقات میں تعاون کرتے رہیں گے۔

سی بی آئی نے کل پھر بلایا ہے۔ وہ (مودی حکومت) میرے خلاف سی بی آئی‘ ای ڈی کی ساری طاقت استعمال کرچکی ہے۔ میرے بنگلہ پر چھاپہ مارا گیا‘ بینک لاکر کی تلاشی لی گئی لیکن میرے خلاف کچھ بھی نہیں ملا۔