شمالی بھارت

پی ایف آئی کیس، راجستھان میں 7 مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی(این آئی اے) نے ہفتہ کے دن راجستھان کے 7 مقامات پر تلاشیاں لیں۔ ممنوعہ تنظیم پاپلر فرنٹ آف انڈیا(پی ایف آئی) کی غیرقانونی سرگرمیوں سے جڑے کیس کے سلسلہ میں یہ تلاشیاں لی گئیں۔

نئی دہلی: نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی(این آئی اے) نے ہفتہ کے دن راجستھان کے 7 مقامات پر تلاشیاں لیں۔ ممنوعہ تنظیم پاپلر فرنٹ آف انڈیا(پی ایف آئی) کی غیرقانونی سرگرمیوں سے جڑے کیس کے سلسلہ میں یہ تلاشیاں لی گئیں۔

متعلقہ خبریں
آر ایس ایس لیڈر قتل کیس کا اصل سازشی ممبئی ایرپورٹ سے گرفتار
یٰسین ملک سزائے موت کیس، سماعت سے ہائیکورٹ جج نے علیحدگی اختیار کرلی
پی ایف آئی دہلی یونٹ کے صدر کی درخواست ضمانت مسترد
زندہ جلائی گئی معذور کمسن لڑکی فوت تحقیقات کیلئے چیف منسٹر کا حکم
سپریم کورٹ نے مقدمے کی سماعت میں 4 سال کی تاخیر پر این آئی اے کی سرزنش کی

مشتبہ افراد کی رہائشی اور کمرشیل جگہوں پر چھاپے مارے گئے۔ کوٹا میں 3 مقامات پر اور اضلاع مادھو پور‘ بھیلواڑہ‘ بندی اور جئے پور میں فی کس ایک مقام پر دھاوے ہوئے۔ وفاقی ایجنسی کے ترجمان نے یہ بات بتائی۔

تلاشی کے دوران ڈیجیٹل آلات‘ تیز دھار ہتھیار اور قابل اعتراض کاغذات ضبط کئے گئے۔

آئی اے این ایس کے بموجب این آئی اے نے ہفتہ کے دن بتایا کہ اس نے ممنوعہ پاپلر فرنٹ آف انڈیا کے مبینہ ارکان کے 7 ٹھکانوں پر چھاپوں میں ڈیجیٹل آلات‘ ایرگن‘ دھاردار ہتھیار اور قابل اعتراض دستاویز ضبط کی ہیں۔

ذرائع کے بموجب راجستھان میں یہ دھاوے کوٹا‘ بھیلواڑہ‘ سوائے مادھو پور‘ بُندی اور دیگر مقامات پر ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاریاں ممکن ہیں۔

a3w
a3w