قومی
آپریشن سندور کے بعد رٹریٹ تقریب 3 مقامات پر دوبارہ شروع
بارڈر سیکوریٹی فورس(بی ایس ایف) نے کہا ہے کہ پنجاب میں 3 مقامات پر رٹریٹ (طبل مراجعت) چہارشنبہ سے پھر شروع ہوجائے گی۔

امرتسر۔ 20 مئی۔(پی ٹی آئی) بارڈر سیکوریٹی فورس(بی ایس ایف) نے کہا ہے کہ پنجاب میں 3 مقامات پر رٹریٹ (طبل مراجعت) چہارشنبہ سے پھر شروع ہوجائے گی۔
تقریباً 2 ہفتے قبل آپریشن سندور کے بعد اسے روک دیا گیا تھا۔ بی ایس ایف پنجاب فرنٹیر نے جس کا ہیڈکوارٹر جالندھر میں ہے‘ کہا کہ چہارشنبہ کی شام 6 بجے عوام اس میں حصہ لیں گے۔
اٹاری۔واگھا‘ حسینی والا۔گنڈاسنگھ والا اور سڑکی میں یہ ایونٹ محدود ہوگا کیونکہ بی ایس ایف جوان‘ پاکستان رینجرس سے ہاتھ نہیں ملائیں گے۔
گیٹس نہیں کھولی جائیں گی جیسا کہ پہلے ہوتا تھا۔ بی ایس ایف نے 8 مئی کو 3 مقامات پر عوام کا داخلہ بند کردیا تھا۔
Photo Source: @airnewsalerts