اردو یونیورسٹی میں یوگا کے بین الاقوامی یوم کا اہتمام
پروفیسر اشتیاق احمد نے اس موقع پر کہا کہ ہر سال یومِ یوگا کے ذریعہ عوامی بیداری پیدا کی جاتی ہے اور مختلف آسن، درد اور بیماریوں کا مو ثر علاج ثابت ہوتے ہیں۔
حیدرآباد: بین لاقوامی یومِ یوگا کے موقع پر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے انڈور اسٹیڈیم میں آج ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر شعبہ تعلیم وتربیت کے اسوسئیٹ پروفیسر ڈاکٹر اشونی نے شرکاء کو یوگا آسن کروائے۔
پروفیسر اشتیاق احمد رجسٹرار نے مہمان خصوصی اورمہمان اعزازی کے طور پر او ایس ڈی 2 پروفیسر صدیقی محمد محمود نے شرکت کی۔
پروفیسر اشتیاق احمد نے اس موقع پر کہا کہ ہر سال یومِ یوگا کے ذریعہ عوامی بیداری پیدا کی جاتی ہے اور مختلف آسن، درد اور بیماریوں کا مو ثر علاج ثابت ہوتے ہیں۔
ہندوستان میں صدیوں سے جاری یوگا سے آج دیگر اقوام بھی فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ اس سے ہمیں اور ہمارے خاندان کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔
پروفیسر شکیل احمد نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ یوگا نہ صرف انسان کو جسمانی طور پر تندرست رکھتا ہے بلکہ اس سے ذہنی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
اس بار حکومت ہند نے یوگاڈے کا موضوع ”یوگا برائے انسانیت “رکھا ہے۔ اسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے مانو کے طلبہ، اساتذہ و عملہ نے انڈور سٹیڈیم میں یوگا کے آسن کیے۔پروفیسر محمود صدیقی نے بھی مخاطب کیا۔
پروگرام کی نظامت یوگا کمیٹی کی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر فردوس تبسم نے کی۔