مشرق وسطیٰ

اسرائیلی بمباری میں متعدد فلسطینی جاں بحق

اسرائیلی ڈرون نےجنین کے جنوب مشرق میں واقع گاؤں سیر میں ایک گاڑی پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں متعددفلسطینی نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

غزہ: اسرائیلی ڈرون نےجنین کے جنوب مشرق میں واقع گاؤں سیر میں ایک گاڑی پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں متعددفلسطینی نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی
جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوپائی: حماس
فلسطینی فوٹو جرنلسٹ نے فرانس کا بڑا انعام ’فریڈم پرائز‘ جیت لیا
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ

وفا خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی کہ جنین کے جنوب مشرق میں واقع گاؤں سیر میں اسرائیلی ڈرون نے ایک گاڑی پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں تین فلسطینی نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

وفا نے فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افرادکی لاشیں گاڑی سے نکال لی گئی ہیں اور انہیں ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ڈرون حملہ اس وقت ہوا جب اسرائیلی فورسز نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں سیکڑوں فوجیوں پر مشتمل ایک بڑے حملے شروع کردی ہے۔

دوسری جانب وفا نیوز ایجنسی کے مطابق فارع پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی حملے میں 9 فلسطینی جاں بحق جبکہ دیگر زخمی ہوگئے۔

فلسطینی ہلال احمر نے وفا کو بتایا کہ رفاع میں ان کے عملے کو زخمیوں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ اسرائیلی فورسز نے کیمپ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور وہ ایمبولینسز کو داخلے کو روک رہے ہیں۔

ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ بڑی تعداد میں اسرائیلی فوجی بلڈوزر کے ساتھ پناہ گزینوں کے کیمپ پر چھاپہ مار رہے ہیں اور فوج نے اس علاقے اور اس کے آس پاس کئی ڈرون اور اسنائپرز کو تعینات کیا ہوا ہے۔

a3w
a3w